کولکاتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپوزیشن اتحاد انڈیا بلاک کے کام کاج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اگر موقع دیا گیا تو وہ اتحاد کی ذمہ داری سنبھالنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سپریمو نے کہا کہ وہ مغربی بنگال کی چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنا کردار جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن کے محاذ کو چلانے کی دوہری ذمہ داری کو نبھا سکتی ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو ایک چینل نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈیا بلاک بنایا ہے۔ اب اس کو سنبھالنے کی ذمہ داری اس کے قائدین پر عائد ہوتی ہے۔ اگر وہ کام نہیں کر سکتے تو میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں صرف اتنا کہوں گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔