اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی آج پربھنی کا دورہ کریں گے، حالیہ تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے کریں گے ملاقات - RAHUL GANDHI

10 دسمبر کو پربھنی میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ یہاں آئین کی نقل کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ تشدد میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی (ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2024, 6:45 AM IST

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی آج (23 دسمبر) کو مہاراشٹر کے پربھنی کا دورہ کریں گے۔ جہاں وہ حالیہ تشدد میں ہلاک ہونے والے دو افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ مہاراشٹر کے پربھنی میں 10 دسمبر کو شہر کے ریلوے اسٹیشن کے باہر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کے قریب آئین کی شیشے کی نقل کو نقصان پہنچانے کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس لیڈر وجے وڈیٹیوار نے راہل کے دورے کا پروگرام شیئر کیا ہے، جس کے مطابق راہل گاندھی امبیڈکر کے پیروکار سومناتھ سوریہ ونشی کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے، جن کی مبینہ طور پر پولیس حراست میں موت ہوئی تھی۔ وہ تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے وجے وکوڑے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے حال ہی میں ریاستی اسمبلی میں کہا تھا کہ سوری ونشی نے مجسٹریٹ کو بتایا تھا کہ ان پر تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تشدد کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ وزیراعلیٰ فڑنویس پہلے ہی پربھنی تشدد کی عدالتی تحقیقات کا اعلان کر چکے ہیں۔

بی جے پی نے ڈرامہ قرار دیا:

دوسری جانب، مہاراشٹر بی جے پی کے سربراہ اور وزیر محصول چندر شیکھر باونکولے نے راہل گاندھی کے دورے کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ، اس طرح کی چال چلنے کے بجائے، توجہ اس بات پر مرکوز ہونی چاہیے کہ معاشرے کو تعمیری طریقوں سے کیسے فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ، بی جے پی اور ریاستی حکومت سماج اور تمام برادریوں کو متحد رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details