وائناڈ (کیرالہ):کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے لیے بدھ کو وائناڈ پہنچے۔ اور کانگریس کے سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
راہل گاندھی نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل کلپٹہ سے ایک روڈ شو بھی کیا۔ راہل گاندھی نے 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں وائناڈ پارلیمانی سیٹ سے چار لاکھ ووٹ کے فرق سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔
روڈ شو کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ وائناڈ کے ہر شخص نے مجھے پیار اور عزت دی اور میرے ساتھ اپنوں جیسا سلوک کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسان جانوروں کی لڑائی کا مسئلہ ہے، میڈیکل کالج کا مسئلہ ہے۔ میں اس لڑائی میں وایناڈ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ ہم نے میڈیکل کالج کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ میں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کو بھی خط لکھا ہے، لیکن بدقسمتی سے وہ آگے نہیں بڑھے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اگر دہلی میں ہماری حکومت آتی ہے اور کیرالہ میں ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم دونوں یہ کام کریں گے، ہم ان مسائل کو حل کریں گے۔