مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں سوشل میڈیا فیس بک پر کیے گئے متنازع پوسٹ سے ناراض رات مسلم معاشرے کے سینکڑوں لوگ بڈھانہ قصبہ میں دیر سڑکوں پر نکل آئے اور قصبے کے مین روڈ بلاک کر دیا۔ لوگوں کا مطالبہ تھا کہ ملزمین کو گرفتار کیا جائے۔
پولیس کے عالی افسران نے جانکاری دی کہ ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا پر غلط افواہ پھیلائی گئی جس کے بعد ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ پولیس کے علی افسران بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقعے پر پہنچے اور لوگوں کو سمجھایا کہ ہم نے ملزم شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے اوپر سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ پولیس کے سمجھانے کے بعد مظاہرین سڑک کو خالی کر گھر کی اور لوٹ گئے۔ پولیس کے علی افسران نے کشیدگی کے پیش نظر قصبے میں فلیگ مارچ کیا اور سات سو نامعلوم مظاہرین کے خلاف بھی کیس درج کر لیا ہے۔ فی الحال صورت حال معمول پر لوٹ آئی ہے اور امن و امان قائم کا ماحول ہے۔
واضح رہے کہ مظفر نگر کے بڑھانا قصبہ کے رہنے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر متنازع تبصرے کیے۔ یہ اشتعال انگیز تبصرے جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو ہفتے کی رات اس کی مخالفت میں مسلم معاشرے کے ہزاروں لوگوں نے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر پر اتر کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: