اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 7:58 AM IST

ETV Bharat / bharat

پاکستان کے حق میں نعرہ پر تنازع: گرفتار ملزم کی راہل گاندھی کے ساتھ کھینچی گئی فوٹو جاری

Pro-Pakistan slogan row ریاست کرناٹک ودھان سودھا میں راجیہ سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان کے حق میں مبینہ طور پر نعرہ کے سلسلے میں گذشتہ روز تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔

Pro Pakistan slogan row
Pro Pakistan slogan row

بنگلورو: بنگلورو میں اسمبلی کے احاطے میں مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگانے کے سلسلے میں ایک تازہ پیش رفت میں کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آر اشوکا نے منگل کو کانگریس رہنما ورکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے ساتھ گرفتار شدہ ملزم کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر جاری کیں۔

اشوکا نے کانگریس پر ملک دشمن عناصر اور 'ٹکڑے-ٹکڑے' گینگ کے ارکان کی حوصلہ افزائی کا بھی الزام عائد کیا۔ بی جے پی رہنما اشوکا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ "کانگریس اور ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے درمیان گہرے گٹھ جوڑ کی ایک اور ثبوت، کرناٹک میں پاکستان کے حق میں مبینہ طور پر نعرے لگانے والے محمد التاز کی 'محبت کی دُکان' میں شراکت دار لگ رہے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ" کانگریس کو لوک سبھا انتخابات میں کرناٹک کی عوام کی جانب سے مناسب جواب ملے گا"۔

واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والے محمد التاز ان تین افراد میں سے ایک ہے جنہیں بنگلورو پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کر کے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ وہ کانگریس کے راجیہ سبھا کے امیدوار سید ناصر حسین کی جیت کی تقریبات میں شرکت کے لیے بنگلورو آیا تھا، جس کے دوران مبینہ طور پر پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے حق میں نعرہ بے بنیاد، بی جے پی اور میڈیا کا پروپیگنڈہ: کرناٹک وزیراعلی

کرناٹک: کانگریس رہنما ناصر حسین کے خلاف مقدمہ درج

پاکستان کی حمایت میں مبینہ نعرے لگانے کے معاملے میں 3 افراد گرفتار

کرناٹک میں راجیہ سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد ودھان سودھا میں کانگریس رکن پارلیمنٹ سید ناصر حسین کے حق میں نعرہ لگائے گئے جس پر بی جے پی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ سید ناصر حسین کے حامیوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ بی جے پی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے مختلف کانگریس کے رہنماوں نے کہا کہ یہ نعرے ناصر حسین کے حق میں لگائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details