ہاسن: جے ڈی (ایس) قانون ساز کونسل کے رکن سورج ریوانا کو پولیس نے مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں گرفتار کر لیا ہے۔ کچھ دن پہلے ایک نوجوان نے سورج پر غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سورج ریوانا کو ہفتہ کی رات سی ای این پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران گرفتار کیا گیا۔
چیتن کے ایس نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ ہولیناراسی پورہ کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریوانا کے بڑے بیٹے سورج ریوانا نے 16 جون کی شام کو ہولیناراسی پورہ تعلقہ کے گھنیکاڈا میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں اس کے ساتھ غیر فطری تعلقات قائم کیا۔
شکایت کی بنیاد پر ہولیناراسی پورہ پولیس نے جے ڈی (ایس) ایم ایل سی کے خلاف ہفتہ کی شام دیر گئے آئی پی سی کی دفعہ 377 (غیر فطری جنسی تعلقات) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا۔
تاہم 37 سالہ سورج ریوانا نے واضح طور پر اس الزام سے انکار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے الزام لگایا ہے کہ چیتن نے اس سے 5 کروڑ روپے وصول کرنے کے لیے جھوٹی شکایت درج کرائی ہے۔