اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اگلے دو دنوں میں ملک کے بعض علاقوں میں تیز بارش کا امکان، آئی ایم ڈی نے بتایا ’کہاں، کیسا موسم رہے گا‘ - Possibility of heavy Rain - POSSIBILITY OF HEAVY RAIN

آج مشرقی مدھیہ پردیش، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

Possibility of heavy Rain
ملک کے بعض علاقوں میں تیز بارش کا امکان (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 11, 2024, 7:57 AM IST

نئی دہلی: ملک میں اگلے دو دنوں کے دوران مغربی ہمالیائی علاقے اور شمالی اور وسطی ہندوستان کے میدانی علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد بارش میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ یہ بات انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) کی طرف سے جاری کی گئی پیشن گوئی میں کہی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے پانچ دنوں کے دوران کیرالہ، تمل ناڈو اور پنڈوچیری میں الگ تھلگ مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ 11 سے 13 اگست کے دوران ان ریاستوں میں مختلف مقامات پر بہت تیز بارش ہو سکتی ہے۔

ہفتہ کو 24 گھنٹوں کے دوران، تمل ناڈو، پنڈوچیری، ہماچل پردیش، مغربی مدھیہ پردیش، میگھالیہ، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال، سکم، بہار، جھارکھنڈ، اوڑیشہ، اروناچل پردیش، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر میں مختلف مقامات پر کہیں معمول کی بارش تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اگست تک شمال مغربی ہندوستان میں ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، مشرقی اتر پردیش کے کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر، لداخ اور مغربی اتر پردیش میں 11، 14 اور 16 اگست کو بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب میں 11 اگست، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں 11 اور 14 اگست کو بارش کا امکان ہے۔ اتراکھنڈ میں 11 اگست تک اور مشرقی راجستھان میں 14 اگست تک بارش کے امکانات ہیں۔

غور طلب ہے کہ مغربی اور وسطی ہندوستان میں 11 اگست کو مشرقی مدھیہ پردیش، کونکن، گوا اور وسطی مہاراشٹر میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کے امکانات ہیں۔

ملک کے مشرقی اور شمال مشرق میں اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 16 اگست تک کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور کچھ مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے۔ مغربی بنگال اور سکم میں 15 اور 16 اگست اور مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور اڑیشہ میں 14 سے 16 اگست کے دوران بارش ہو سکتی ہے۔ بہار میں 13 اگست تک بارش کا امکان ہے۔

جنوبی ریاستوں کے موسم کی پیشن گوئی میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست تک تمل ناڈو اور کیرالہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں کے اضلاع میں بارش کی وجہ سے ندیوں او نالوں کی سطح آب میں اضافہ

برسات کے موسم میں انفیکشن سے بچنا ہے تو ان باتوں کا خیال رکھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details