اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجیہ سبھا میں پی ایم مودی نے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو کیا یاد

Modi Praises Manmohan وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں ارکان پارلیمان کی سبکدوش کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اس ایوان کی خدمت کے لیے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ANI

Published : Feb 8, 2024, 12:14 PM IST

Updated : Feb 8, 2024, 1:24 PM IST

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں آج خطاب کیا۔ دراصل آج راجیہ سبھا میں سبکدوش ہونے والے اراکین کی الوداعی تقریب کا موقع تھا جہاں پی ایم مودی نے خطاب کیا۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ "میں آج ڈاکٹر منموہن سنگھ کو یاد کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا تعاون بہت زیادہ رہا ہے۔ اتنے لمبے عرصے تک، جس طرح انہوں نے اس ایوان اور ملک کی رہنمائی کی، ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ہمیشہ اس کے لیے یاد رکھا جائے گا..."

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی انتخابات کے لیے ہوئی ووٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، مجھے یاد ہے دوسرے ایوان میں ووٹنگ کے دوران معلوم تھا کہ ٹریژری بنچ جیت جائے گا لیکن ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنی وہیل چیئر پر آئے اور اپنا ووٹ ڈالا، یہ ایک رکن کی اپنے فرائض کے تئیں ذمہ دار رہنے کی مثال ہے۔ "

پی ایم مودی نے مزید کہا کہ، سوال یہ نہیں ہے کہ وہ کس کو طاقت دینے کے لیے آئے تھے، میں مانتا ہوں کہ وہ جمہوریت کو طاقت دینے آئے تھے۔ وزیراعظم مودی جب گجرات کے وزیر اعلیٰ ہوا کرتے تھے تو اس دوران وزیراعظم رہے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 8, 2024, 1:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details