نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پی ایم مودی مسلسل تیسری بار الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ وہ وارانسی لوک سبھا سیٹ سے 14 مئی کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔
بی جے پی نے وزیر اعظم مودی کی نامزدگی کو بڑا ایونٹ بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 وزرائے اعلیٰ، 20 مرکزی وزراء، اتر پردیش حکومت کے وزراء، کئی ایم پی اور ایم ایل اے پی ایم مودی کی نامزدگی میں شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ این ڈی اے اتحاد کی تمام جماعتوں کے لیڈران بھی شرکت کریں گے۔
امت شاہ اور سی ایم یوگی بھی ہوں گے شامل
پی ایم مودی کے روڈ شو کو شاندار بنانے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہفتہ کو وارانسی پہنچ گئے ہیں۔ دونوں رہنما پی ایم مودی کے روڈ شو اور نامزدگی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس بار وزیر اعظم مودی وارانسی میں 20 گھنٹے سے زیادہ قیام کریں گے۔