نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بی جے پی کے سینئر رہنما ایل کے اڈوانی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی اور اڈوانی جی نے ملک کی ترقی کےلئے خود کو وقف کر دیا ہے۔ سابق نائب وزیر اعظم اور بی جے پی کے سابق صدر اڈوانی 8 نومبر کو 97 برس کے ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مرمو نے ایل کے اڈوانی کو ان کی رہائش گاہ پر بھارت رتن سے نواز - Bharat Ratna Award
مودی نے ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ "شری ایل کے اڈوانی جی کو ان کے یوم پیدائش پر نیک خواہشات۔ یہ سال اور بھی خاص ہے کیونکہ انہیں قوم کے لیے ان کی شاندار خدمات پر بھارت رتن سے نوازا گیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "اڈوانی بھارت کے سب سے زیادہ قابل تعریف سیاستدانوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے خود کو ملک کی ترقی اور آگے بڑھانے کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ان کی ذہانت اور بھرپور بصیرت کی وجہ سے ان کا ہمیشہ احترام کیا گیا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کہ کئی سالوں سے ان کی رہنمائی حاصل کر رہا ہوں۔ میں ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں"۔
واضح رہے کہ 31 مارچ 2024 کو وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور سابق نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی موجودگی میں، لال کرشن اڈوانی کو صدر دروپدی مرمو نے ان کی دہلی میں واقع رہائش گاہ پہنچ کر ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا تھا۔