اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اڈانی رشوت خوری معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کا ہنگامہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی - PARLIAMENT WINTER SESSION

اڈانی رشوت خوری معاملے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن نے ہنگامہ کیا۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2024, 11:47 AM IST

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس آج پھر شروع ہوا اور کافی گرما گرم رہا۔ اپوزیشن منی پور تشدد، اور ارب پتی گوتم اڈانی پر رشوت خوری کے الزامات پر امریکی عدالت کی طرف سے فرد جرم سمیت متعدد مسائل پر حکومت کو گھیرنے کا منصوبہ بنا کر میدان میں اتر چکی ہے۔ کانگریس نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مظاہرے کریں گے اور وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کے لیے مرکزی امداد کا مطالبہ کریں گے۔ سرمائی اجلاس میں وقف ترمیمی بل سمیت 16 بل بحث کے لیے درج ہیں۔

دونوں ایوانوں میں آج صبح 11 بجے کارروائی شروع ہوئی، جہاں اپوزیشن نے اڈانی رشوت خوری کا معاملہ اٹھایا۔ جس کے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ پھر بعد میں راجیہ سبھا کی کارروائی کو کل تک لئے ملتوی کر دیا گیا۔ دوسری جانب حکومت نے وقف ترمیمی بل سمیت 16 بلوں کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں زیر غور لایا ہے۔ ان میں سے 5 بل پیش اور منظور کیے جانے ہیں، جب کہ 11 پر غور اور منظوری کے لیے شیڈول ہے۔

حکومت اڈانی کو بچا رہی ہے: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا کہ بزنس مین گوتم اڈانی کو امریکہ میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد گرفتار کیا جانا چاہئے، راہل گاندھی نے حکومت پر اڈانی کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام لگایا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جب ملک میں چھوٹے الزامات میں سینکڑوں لوگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، تو اڈانی جیل میں کیوں نہیں ہیں؟

راہل گاندھی سے جب اڈانی گروپ کے الزامات سے انکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ، "آپ کو لگتا ہے کہ اڈانی الزامات قبول کریں گے۔ آپ کس دنیا میں رہ رہے ہیں؟ ظاہر ہے، وہ الزامات سے انکار کرنے والے ہیں،"۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ، "بات یہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے۔ جیسا کہ ہم نے کہا ہے، سینکڑوں لوگوں کو چھوٹے چھوٹے الزامات میں گرفتار کیا جا رہا ہے اور اس شریف آدمی پر امریکہ میں ہزاروں کروڑ کا فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔ اسے جیل میں ہونا چاہیے۔۔"

اس سے قبل، اڈانی کے وکیل مکل روہتگی نے کہا کہ اڈانی یا ان کے ساتھیوں کے خلاف کوئی خاص الزامات نہیں ہیں اور رشوت ستانی کے الزامات بہت عام ہیں اور اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے کہ کس نے کس کو رشوت دی۔

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر کو شروع ہوا اور 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پیر کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کی کارروائی مختصر کارروائی کے بعد بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔ یوم آئین کے موقع پر اولڈ پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام کی وجہ سے منگل کو دونوں ایوانوں میں کوئی میٹنگ نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details