اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 30, 2024, 8:32 AM IST

ETV Bharat / bharat

نیٹ پیپر لیک کیس: اودگیر میں ملزم جلیل پٹھان کا ایک کروڑ کا بنگلہ، سی بی آئی ٹیم پہنچی لاتور - ACCUSED 1 CRORE BUNGALOW IN UDGIR

نیٹ پیپر لیک گھوٹالہ معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا گیا ہے اور دہلی سے سی بی آئی کی ٹیم لاتور میں داخل ہو چکی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس معاملے کے ایک ملزم جلیل پٹھان جو ضلع پریشد اسکول میں ٹیچر ہے اس کی کروڑوں روپے کی جائیداد ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

نیٹ پیپر لیک کیس: اودگیر میں ملزم جلیل پٹھان کا ایک کروڑ کا بنگلہ، سی بی آئی ٹیم پہنچی لاتور
نیٹ پیپر لیک کیس: اودگیر میں ملزم جلیل پٹھان کا ایک کروڑ کا بنگلہ، سی بی آئی ٹیم پہنچی لاتور (Etv Bharat)

لاتور: نیٹ یوجی 2024 امتحان گھوٹالہ معاملے کے ملزم جلیل پٹھان نے چھ ماہ قبل لاتور کے اودگیر تعلقہ کے جلکوٹ روڈ علاقے میں ایک کروڑ روپے کا بنگلہ بنایا ہے۔ اب اس نے سرکاری ملازمت میں ترقی کے لیے جو معذوری کا سرٹیفکیٹ منسلک کیا تھا وہ بھی شک کی زد میں ہے۔ اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس سرٹیفکیٹ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

  • جلیل پٹھان ضلع پریشد سے معطل:

لاتور کے کٹپور ضلع پریشد اسکول کے ہیڈ ماسٹر جلیل پٹھان، جنہیں نیٹ پیپر لیک معاملے میں اے ٹی ایس نے گرفتار کیا تھا، 2009 میں ضلع پریشد میں ٹیچر کے طور پر ملازمت شروع کی۔ چند سالوں کے بعد ان کا تبادلہ ضلع لاتور ہو گیا۔ پہلے احمد پور اور پھر کٹپور لاتور تعلقہ میں ہیڈ ماسٹر کے طور پر خدمات انجام دیئے۔ جیسے ہی انہیں ناندیڑ کی اے ٹی ایس نے گرفتار کیا، لاتور ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انمول ساگر نے انہیں معطل کر دیا۔ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ انہیں معطلی کی مدت کے دوران نلنگہ پنچایت سمیتی میں حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔

  • پٹھان کا ایک کروڑ کا بنگلہ:

اودگیر شہر کے جلکوٹ روڈ پر ملزم جلیل پٹھان کی ملکیت میں تین منزلہ عمارت چھ ماہ قبل مکمل ہوئی تھی۔ دوسری منزل خالی ہے اور تیسری منزل پر دو کرایہ دار ہیں۔ ملزم جلیل پٹھان دیونی تعلقہ کے وجے نگر کا رہنے والا ہے اور گاؤں میں اس کا کھیت ہے۔ ان کے والد عمر خان پٹھان نے گاؤں میں چار بھینسیں پالی ہیں اور وہ ڈیری کا کاروبار کرتے ہیں۔ جلیل کے چار بھائی گاؤں میں رہتے ہیں۔

نیٹ پیپر لیک کیس: اودگیر میں ملزم جلیل پٹھان کا ایک کروڑ کا بنگلہ، سی بی آئی ٹیم پہنچی لاتور (ETV BHARAT)
  • معذوری سرٹیفکیٹ کے جعلی ہونے کا امکان:

ملزم پٹھان نے نوکری میں ریزرویشن کے لیے پونے ڈسٹرکٹ سرجن کے دستخط شدہ معذوری کا ایک سرٹیفکیٹ منسلک کیا ہے۔ افسران کو شبہ ہے کہ یہ سرٹیفکیٹ بوگس ہے اور یہ سرٹیفکیٹ پونے کے ڈویژنل کمشنر کو بھیجا گیا ہے۔

  • پٹھان کیس درج ہونے کے بعد سے تھا فرار:

ملزم جلیل پٹھان لاتور شہر میں ایس ٹی ورکشاپ کے سامنے واقع کالونی میں بچوں کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔ لیکن مقدمہ درج ہونے کے بعد سے جلیل کی بیوی اور بچے لاپتہ ہیں۔ حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جلیل پٹھان کے دونوں بچے 90 ہزار روپے سالانہ فیس کے ساتھ ایک مہنگے اسکول میں پڑھ رہے ہیں۔

عدالت نے ملزم سنجے جادھو اور جلیل پٹھان کو 2 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ لیکن لاتور پولس نے تین دن کے اندر تفتیش مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد عدالت میں مطالبہ کیا گیا کہ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ دی جائے۔ لیکن جیسے ہی عدالت نے پولیس کو حکم دیا، ملزمان کو دوبارہ پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details