اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہلدوانی تشدد: ڈی ایم نے کئی لائسنسی اسلحہ منسوخ کیا - ہلدوانی تشدد

Haldwani Violence ہلدوانی تشدد میں پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ نینیتال ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ نے بنبھول پورہ تھانہ علاقہ کے 127 اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ باقی اسلحہ لائسنسوں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جس کے بعد ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Haldwani Violence
ہلدوانی تشدد: ڈی ایم نے کئی لائسنسی اسلحہ منسوخ کیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 5:57 PM IST

ہلدوانی: نینیتال ضلع کے ہلدوانی میں جمعرات 8 فروری کو ہوئے تشدد کے بعد ضلع انتظامیہ نے بڑی کارروائی کی ہے۔ نینیتال ضلع مجسٹریٹ وندنا سنگھ نے بنبھول پورہ تھانہ علاقہ کے 127 اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے معاملے کی حساسیت اور حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مزید اسلحہ لائسنسوں کی چھان بین جاری ہے۔ تحقیقات کے بعد ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس لائسنس یافتہ اسلحہ کو ضبط کرکے پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ غور طلب ہو کہ ہلدوانی تشدد میں پتھراؤ اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ لوگوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

ساتھ ہی پولیس انتظامیہ کی ٹیم اس معاملے میں ملوث لوگوں کے خلاف مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں اب تک 30 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ 30 میں سے 5 افراد پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، باقی 25 افراد کو آج گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں میڈیکل کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

اطلاع ہے کہ پولیس نے کئی لوگوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جن سے پولس پوچھ گچھ میں کر رہی ہے۔ تاہم پولیس اس معاملے میں مزید معلومات دینے سے گریز کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہلدوانی کے بنبھول پورہ تھانہ علاقے میں ملک باغ کا علاقہ ہے، جہاں سرکاری زمین پر ایک غیر قانونی مدرسہ اور مسجد بنائی گئی تھی، اسے گرانے کے لیے جمعرات کو ہلدوانی میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ اور ٹیم وہاں گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سی ایم دھامی نے بنبھول پورہ کے تجاوزات سے پاک علاقے میں پولیس اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آج ہریدوار میں روڈ شو کے بعد منعقدہ میٹنگ میں سی ایم دھامی نے کہا کہ بنبھول پورہ میں جس جگہ پر تجاوزات کی گئی تھی، اب وہاں پولیس اسٹیشن بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details