اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی ریزرویشن ختم کرکے غریبوں کا حق چھین رہے ہیں: راہل - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

گاندھی نے ٹویٹر پر کہا "ریزرویشن کا مطلب ملک کے غریبوں، قبائلیوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کی منصفانہ شراکت ہے۔ اور نریندر مودی نجکاری کو ہتھیار بنا کر آپ سے یہ حق چھیننا چاہتے ہیں۔"

راہل
راہل

By UNI (United News of India)

Published : Apr 29, 2024, 7:00 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ریزرویشن کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرکے غریبوں کے حقوق چھیننے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

گاندھی نے ٹویٹر پر کہا "ریزرویشن کا مطلب ملک کے غریبوں، قبائلیوں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کی منصفانہ شراکت ہے۔ اور نریندر مودی نجکاری کو ہتھیار بنا کر آپ سے یہ حق چھیننا چاہتے ہیں۔"

دریں اثنا، کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی ریزرویشن ختم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی مودی کی قیادت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے: راہل گاندھی

انہوں نے کہا "کچھ دن پہلے تک وزیراعظم نریندر مودی 400 سیٹیں پار کرنے کا نعرہ دے رہے تھے، لیکن دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) بے نقاب ہوگئی، بی جے پی کا آئین میں تبدیلی اور ریزرویشن ختم کرنے کا ناپاک منصوبہ ہے۔ ملک کے سامنے صورتحال یہ ہے کہ مسٹر مودی کانگریس کے 'نیا ئے پتر ' میں ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر کنفیوژن پھیلا رہے ہیں، وہ بتائیں کہ وہ ذات پر مبنی مردم شماری کے حق میں ہیں یا اس کے خلاف ہیں ؟

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details