اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی گھبرائے ہوئے ہیں، جلد ہی ان کی آنکھوں سے آنسو نکلیں گے: راہل گاندھی - LOK SABHA ELECTION 2024

گاندھی نے غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے مودی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ان اہم معاملات پر خاموش ہیں اور صرف چین اور پاکستان جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور سامعین سے تالیاں بجانے یا موبائل فون کی لائٹ دکھانے جیسے علامتی اشاروں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی
راہل گاندھی

By UNI (United News of India)

Published : Apr 26, 2024, 7:30 PM IST

وجے پورہ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جاری لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امکانات کو لے کر گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ مودی پر عوام کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کا الزام لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ’’آپ مودی کی تقریر سنتے ہیں۔ وہ نروس ہے۔ ممکن ہے چند دنوں میں ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں۔‘‘

بی جے پی حکومت کے تحت دولت کی تقسیم میں مبینہ عدم مساوات کو اجاگر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے وعدہ کیا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو لاکھوں شہریوں کو معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے۔ یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں بی جے پی حکومت نے کچھ لوگوں کو ارب پتی بنایا وہیں کانگریس کروڑوں لوگوں کو کروڑ پتی بنائے گی۔

گاندھی نے غریبی، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے مودی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ان اہم معاملات پر خاموش ہیں اور صرف چین اور پاکستان جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور سامعین سے تالیاں بجانے یا موبائل فون کی لائٹ دکھانے جیسے علامتی اشاروں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ “وہ چین اور پاکستان کے بارے میں بات کریں گے اور آپ سے تالیاں بجانے یا موبائل کی لائٹس آن کرنے کو کہیں گے، لیکن غربت، مہنگائی اور بے روزگاری پر بات نہیں کریں گے۔ صرف کانگریس ہی ان مسائل کو حل کر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ مسٹر گاندھی نے مودی پر پچھلی دہائی میں چند ایک کو مالا مال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں 20-25 لوگ ارب پتی بن چکے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بنیادی ڈھانچے کے اہم پروجیکٹ گوتم اڈانی جیسے لوگوں کو سونپے گئے، جس سے انہیں بہت فائدہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گمراہ کن ہتھکنڈوں سے متاثر نہ ہوں، جمہوریت کے تحفظ کے لیے ووٹ ڈالیں: کھرگے

گاندھی نے ہندوستانی آئین اور جمہوری اصولوں کے تحفظ کے لئے کانگریس پارٹی کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگر بی جے پی انتخابات جیتتی ہے تو وہ آئین کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے برعکس کانگریس اور انڈیا گروپس سماجی رواداری جیسے نظریات کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو وجے پورہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے، جو بیجاپور لوک سبھا حلقہ کے تحت آتا ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details