نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اجودھیا میں رام للا پران پرتیشتھا کی تقریب کے بعد اپنے پہلے فیصلے کے تحت ملک بھر میں ایک کروڑ گھروں پر روف ٹاپ سولر پینل لگائے کا ایک نیا پروگرام 'پردھان منتری سوریودیہ یوجنا' شروع کرنے کا اعلان کیا۔
ڈیجیٹل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں اس کا اعلان کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، "اس سے نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی، بلکہ ہندوستان توانائی کے شعبے میں خود کفیل بھی بنے گا۔
وزیر اعظم نے لکھا، "سوریاونشی بھگوان شری رام کی روشنی سے دنیا کے تمام عقیدت مندوں کو ہمیشہ توانائی ملتی ہے۔ آج اجودھیا میں پران پرتیشٹھا کے مبارک موقع پر میرے اس عزم کو مزید تقویت ملی کہ ہندوستان کے لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پران کا اپنا سولر روف ٹاپ سسٹم ہو۔