اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وقف ترمیمی بل: جے پی سی کے ارکان نے حیدرآباد کا کیا دورہ، ملی تنظیموں نے ترمیمی بل کی مخالفت کی - JPC in Hyderabad

آج وقف ترمیمی بل کا جائزہ لے رہی جے پی سی نے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کا دورہ کیا۔ یہاں جے پی سی نے تلنگانہ کے علاوہ آندھرا پردیش وقف بورڈ اور اقلیتی کمیشن کے ارکان کے علاوہ تمام اسٹیک ہولڈرس سے ملاقات کی اور انہیں سنا۔

وقف ترمیمی بل
وقف ترمیمی بل (Grab Image IANS)

By PTI

Published : Sep 28, 2024, 9:39 PM IST

حیدرآباد: وقف ترمیمی بل 2024 پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے ہفتہ کو تلنگانہ اور دیگر ریاستوں کے سرکاری عہدیداروں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور ان کی مشورے و شکایات سنیں۔

تلنگانہ حکومت کے اقلیتی کمیشن نے اس اجلاس کا اہتمام کیا، جہاں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے نمائندے بشمول وقف بورڈ اور دونوں ریاستوں کے ریاستی اقلیتی کمیشن، نے اپنے خیالات پیش کیے۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ ارکان نے چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش کے وقف بورڈ کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کمیٹی ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کر رہی ہے اور اسٹیک ہولڈرز اور سرکاری حکام سے بات چیت کر رہی ہے۔

اس سے قبل وقف ترمیمی بل کا جائزہ لے رہی جے پی سی نے 26 ستمبر کو ممبئی کا اور 27 ستمبر کو گجرات کے احمدآباد کا دورہ کیا تھا۔ اس کے بعد، جے پی سی 30 ستمبر کو مشاورت کے لیے چنئی، تمل ناڈو اور پھر یکم اکتوبر کو بنگلور جائے گی۔

احمد آباد میں جے پی سی کی میٹنگ میں ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ و جے پی سی کے رکن اسد الدین اویسی اور گجرات کے وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی تھی۔

وہیں، 26 ستمبر کو ممبئی گئی جے پی سی کو مسلم تنظیموں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہاں مسلم تنظیموں نے سختی سے وقف ترمیمی بل کو مسلم مخالف قرار دیتے ہوئے بل سے متعلق دیگر مذاہب سے آن لائن تجویز لینے کے جے پی سی کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details