جند: ہریانہ کے جند میں حصار-چندی گڑھ ہائی وے پر بدھرانہ گاؤں کے قریب آج دیر رات تقریباً 1 بجے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں آٹھ افراد کے ہلاک ہو گئے، جب کہ آٹج افراد شدید طور سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹرک نے ٹاٹا میجک کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے بعد ٹاٹا میجک سڑک کے کنارے الٹ گیا۔ ٹاٹا میجک میں سفر کرنے والے آٹھ عقیدت مندوں کی اس حادثے میں موت ہو گئی ہے۔
لوگ گاڑی کے نیچے دب گئے
موصولہ اطلاع کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ کروکشیتر کے مرچیدی گاؤں کے تقریباً 15 لوگ پیر کی شام ٹاٹا میجک میں سوار ہوکر راجستھان کے گوگامیڑی دھام کے درشن کے لیے جارہے تھے۔ رات تقریباً 12.30 بجے جب وہ بدھرانا گاؤں کے قریب پہنچے تو پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے بعد ٹاٹا میجک کا ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور سڑک کے کنارے ایک گڑھے میں الٹ گیا۔ حادثے کے بعد جائے وقوع پر کہرام مچ گیا۔ لوگ گاڑی کے نیچے دب گئے۔ آس پاس کی گاڑیوں نے لوگوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی۔ لیکن سڑک پر اندھیرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کی کوشش ناکام ہو گئی جس کے بعد پولیس کو حادثے کی اطلاع دی گئی۔
زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا