اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انتخابی نتائج کا لائیو اپڈیٹ: مہاراشٹر میں بھاری سبقت کیلئے ایکناتھ شندے نے کہا 'عوام کا شکریہ'، جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد کو اکثریت - ASSEMBLY ELECTIONS RESULT

مہاراشٹر، جھارکھنڈ کے نتائج کا لائیو اپڈیٹ
مہاراشٹر، جھارکھنڈ کے نتائج کا لائیو اپڈیٹ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2024, 7:31 AM IST

Updated : Nov 24, 2024, 6:18 AM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): آج مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں اور جھارکھنڈ کی 91 اسمبلی سیٹوں کے نتائج کا دن ہے۔ ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے سے جاری ہے۔ آج کا نتیجہ طے کرے گا کہ مہاراشٹر میں حکمراں اتحاد مہایوتی کا اقتدار پر قبضہ برقرار رہے گا یا مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد واپسی کرے گا۔ اسی طرح جھارکھنڈ میں بھی نتائج یہ طے کریں گے کہ آیا بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے یا جے ایم ایم کی قیادت والا انڈیا اتحاد اگلی حکومت بنائے گا۔ جھارکھنڈ میں اکثریت کی لیے 81 سیٹوں میں سے اکثریت کے لیے 41 سیٹیں درکار ہیں۔ اس کے علاوہ آج 14 ریاستوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور کیرالہ اور مہاراشٹر کی دو لوک سبھا سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کا بھی اعلان ہونے جا رہا ہے۔ پوسٹل بیلٹ کی گنتی صبح 8 بجے شروع چکی ہے اور ابتدائی رجحانات کے بعد اب نتائج بھی آنے شروع ہوگئے ہیں۔

LIVE FEED

3:37 PM, 23 Nov 2024 (IST)

ممتا نے مغربی بنگال کی عوام کو مبارکباد دی

ریاست میں اسمبلی ضمنی انتخاب میں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو تمام چھ سیٹوں پر کراری شکست دے دی ہے۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلی ممتا بنرجی ضمی انتخابات میں ملی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا مغربی بنگال کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ بی جے پی کے لئے ریاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی نے مادر ہاٹ کے لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا، "مادرہاٹ کے لوگوں کا خصوصی طور پر شکریہ کرنا چاہوں گا، جنہوں نے ہمیں پہلی بار خدمت کا موقع دیا۔

3:36 PM, 23 Nov 2024 (IST)

ترنمول نے مدنی پور ضمنی انتخاب جیتا

ترنمول کانگریس کے امیدوار سجے ہزارا نے مدنی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ ترنمول کے امیدوار نے 33 ہزار 996 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ٹی ایم سی کے امیدوار کو ایک لاکھ 15 ہزار 104 ووٹ ملے۔ ان کے قریبی حریف بی جے پی امیدوار کو 81 ہزار 108 ووٹ ملے۔

2:20 PM, 23 Nov 2024 (IST)

وائناڈ سے پرینکا گاندھی چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے فتح یاب

کیرالا کے وائناڈ پارلیمانی حلقے پر ہوئے ضمنی الیکشن میں کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے شاندار جیت درج کی ہے۔ انہوں نے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔پرینکا گاندھی کو کل 617942 ووٹ ملے جب کہ ان کے حریف سی پی آئی امیدوار ستیش موکری 209906 ووٹ پاکر دوسرے نمبر پر رہے۔

2:04 PM, 23 Nov 2024 (IST)

دیویندر فڑنویس 'وزیر اعلیٰ' کا پوسٹر

مہاراشٹر کے رجحانات میں مہایوتی کو بھاری اکثریت ملنے کے بعد واشیم شہر میں لگے ایک پوسٹر میں بی جے پی لیڈر اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر دکھایا گیا۔

1:58 PM, 23 Nov 2024 (IST)

ایک ہیں تو سیف ہیں، مودی ہے تو ممکن ہے: دیویندر فڑنویس

مہاراشٹر کے انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ایک پر ہندی میں لکھا کہ 'ایک ہیں تو سیف ہیں، مودی ہے تو ممکن ہے'۔

1:20 PM, 23 Nov 2024 (IST)

سیتائی اسمبلی ضمنی میں ٹی ایم سی کی بڑی جیت

اسمبلی ضمنی انتخابات میں کوچ بہار ضلع کے سیتائی سیٹ پر ترنمول کانگریس کے امیدوار نے بی جے پی کے امیدوار کو ایک لاکھ 30 ہزار 636 ووٹوں سے شکست دے دی ۔

ٹی ایم سی کے امیدوار کو ایک لاکھ 65 ہزار 984 ووٹ ملے۔ دیگر تین اسمبلی حلقوں میں ترنمول کانگریس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔

1:13 PM, 23 Nov 2024 (IST)

جیل میں بند سابق ایم ایل اے عرفان سولنکی کی اہلیہ نسیم سولنکی کی جیت

کانپور کی سیسماؤ اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن جیل میں بند سابق ایم ایل اے عرفان سولنکی کی اہلیہ نسیم سولنکی نے بی جے پی کو شکست دے دی ہے۔ ایس پی امیدوار نسیم سولنکی نے آٹھ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔ ایس پی امیدوار نسیم سولنکی کو 69666 ووٹ ملے ہیں، جب کہ بی جے پی امیدوار سریش اوستھی کو 61037 ووٹ ملے ہیں۔ اس جیت کے بعد ایس پی کارکنان میں جشن کا ماحول ہے۔ اس موقعے پر پارٹی کارکنان 'جیل کے تالے ٹوٹیں گے، عرفان بھیا چھوٹیں گے' کا نعرہ لگا رہے ہیں۔

12:43 PM, 23 Nov 2024 (IST)

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے 'جیت' کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا

مہاراشٹر کے رجحانات میں مہایوتی کو بھاری اکثریت ملنے پر وزیر اعلی اور شیو سینا کے لیڈر ایکناتھ شندے کا پہلا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "میں مہاراشٹر کے ووٹروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ایک زبردست جیت ہے۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مہاوتی کو زبردست جیت ملے گی۔ میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں سماج کے تمام طبقات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے جشن مناتے ہوئے کارکنان کے بیچ مٹھائی بھی کھائی۔

شندے نے 'اگلا وزیر اعلیٰ' کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حتمی نتائج سامنے آنے دیں۔ اتحاد میں شامل پارٹیاں مل بیٹھ کر طے کر لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ''جس طرح سے ہم نے مل کر الیکشن لڑا، اسی طرح مل بیٹھ کر یہ بھی طے کر لیں گے۔''

12:17 PM, 23 Nov 2024 (IST)

ضمنی اسمبلی الیکشن: ترنمول کانگریس نے جیتی پہلی سیٹ

اسمبلی انتخابات کے ساتھ ضمنی انتخابات کے نتائج بھی آنے لگے ہیں۔ ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال کے ضمنی انتخابات میں پہلی جیت درج کی ہے۔ مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی اسمبلی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے سنت دے نے بی جے پی کے امیدوار کو 49193 ووٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی ایم سی کے امیدوار سنت دے کو 78ہڑار 612 ووٹ ملے جبکہ بی جے پی کے امیدوار روپک مترا کو 29 ہزار 419 ووٹ ملے۔

ترنمول کانگریس نے پہلی بار مدر ہٹ اسمبلی میں جیت کا ذائقہ چکھایا۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار جے پرکاش ٹوپو نے ضمنی انتخاب میں 28 ہزار 168 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 79 ہزار 186 ووٹ ملے ان کے قریبی حریف بی جے پی امیدوار راہل لوہار کو 51 ہزار 18 ووٹ ملے۔

12:00 PM, 23 Nov 2024 (IST)

سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد ہار گئے، ثنا ملک کامیاب

مہاراشٹر میں انوشکتی نگر (سیٹ نمبر 172) سے اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر فہد احمد ہار گئے۔ نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک 3378 سے جیت گئیں۔ انہوں نے این سی پی (شردپوار) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا جب کہ ثنا ملک نے این سی پی (اجیت پوار) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔

11:55 AM, 23 Nov 2024 (IST)

اجیت پوار کے حامیوں کا جشن

مہاراشٹر میں ووٹوں کی گنتی کے بیچ نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے ایک گروپ کے سربراہ سربراہ اجیت پوار کے حامیوں نے بارامتی میں ایک کاؤنٹنگ سینٹر کے باہر پٹاخے پھوڑے اور جشن منایا۔ جشن کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

11:39 AM, 23 Nov 2024 (IST)

انہوں نے کچھ گڑبڑ کیا ہے: سنجے راوت

مہاراشٹر میں مہایوتی نے بھاری اکثریت کے ساتھ 216 سیٹوں پر آگے چل ہی ہے وہیں مہاوکاس اگھاڑی صرف 58 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ اسی بیچ شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راوت نے ایک بیان میں کہا کہ "انہوں نے کچھ گڑبڑ کیا ہے۔ انہوں نے ہماری کچھ سیٹیں چرائی ہیں۔ یہ عوام کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ یہاں تک کہ عوام بھی اس سے متفق نہیں ہیں۔

11:33 AM, 23 Nov 2024 (IST)

جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد نے اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا

الیکشن کمیشن کے رجحانات کے مطابق جھارکھنڈ میں عظیم اتحاد نے (49) پر سبقت کے ساتھ اکثریت کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ یہاں کل 81 سیٹوں میں اکثریت کے لیے صرف 41 سیٹوں کی ضرورت ہے جب کہ انڈیا اتحاد 49 سیٹوں پر آگے چل رہا ہے۔ وہیں این ڈی اے صرف 31 سیٹوں پر آگے چل رہا ہے۔

11:04 AM, 23 Nov 2024 (IST)

ابو عاصم اعظمی آگے، ذیشان صدیقی دوسرے نمبر پر

ابو عاصم اعظمی


مہاراشٹر میں مان خرد شیواجی نگر (سیٹ نمبر 171) سے سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ابو عاصم اعظمی 3896 ووٹوں کے ساتھ آگے چل رہے ہیں۔ انہیں اب تک 27848 ووٹ مل چکے ہیں جب کہ یہاں سے ایم آئی ایم امیدوار عتیق احمد خان انہیں ٹکر دے رہے ہیں۔ عتیق احمد خان 23952 ووٹ پا کر دوسرے نمبر پر چل رہے ہیں۔

نواب ملک

مان خرد شیواجی نگر سے ہی الیکشن لڑنے والے سینئر رہنما نواب ملک کافے پیچھے چل رہے ہیں۔ نواب ملک نے این سی پی (اجیت پوار) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ حالانکہ وہ فی الوقت چوتھے نمبر پر ہیں اور 30235 ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔


ذیشان صدیقی

وہیں واندرے ایسٹ (سیٹ نمبر 176) سے این سی پی امیدوار بابا صدیقی کے صاحبزادے ذیشان صدیقی 10393 ووٹ پاکر دوسرے نمبر پر چل رہے ہیں۔ یہاں سے شیوسینا امیدوار ورون ستیش 5052 سے آگے چل رہے ہیں۔

10:46 AM, 23 Nov 2024 (IST)

مہاراشٹر میں ایم آئی ایم کے امتیاز جلیل اور فاروق مقبول کو سبقت

سید امتیاز جلیل

مہاراشٹر میں جاری ووٹنگ کی گنتی کے بیچ ایم آئی ایم کے حامیوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ اورنگ آباد ایسٹ (سیٹ نمبر 109) سے اے آئی ایم آئی ایم رہنما امتیاز جلیل 37 ہزار سے بھی زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ اب تک امتیاز جلیل کو 40751 ووٹ ملے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر چل رہے سماجوادی پارٹی کے امیدوار عبد الغفار کو اب تک صرف 3066 ووٹ ملے ہیں۔

فاروق مقبول شابدی

اس کے علاوہ ایم آئی ایم کے ایک اور امیدوار فاروق مقبول شابدی بھی کافی ووٹوں آگے چل رہے ہیں۔ سولاپور سٹی سنٹرل (سیٹ نمبر 249) سے فاروق مقبول 10828 ووٹ پاکر 5051 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ ان کے پیچھے دوسرے نمبر پر چل رہے دیویندر راجیش کوٹے کو اب تک 5777 ملے ہیں۔

مفتی محمد اسماعیل

وہیں مالیگاؤں سنٹرل (114) پر ایم آئی ایم امیدوار مفتی محمد اسماعیل قاسمی دوسرے نمبر پر چل رہے ہیں۔ یہاں وہ پہلے نمبر پر چل رہے آصف شیخ رشید سے 13293 ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔

9:51 AM, 23 Nov 2024 (IST)

جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد آگے نکلا، مہاراشٹر میں مہایوتی کو زبردست سبقت حاصل

جھارکھنڈ:کاؤنٹنگ کے تازہ رجحانات میں جھارکھنڈ میں انڈیا اتحاد آگے نکل گیا ہے۔ یہاں جے ایم ایم کی قیادت والا انڈیا اتحاد کم سے کم 53 سیٹوں پر آگے چل رہا ہے جب کہ بی جے پی قیادت والا این ڈی اے اتحاد صرف 27 سیٹوں پر آگے ہے۔

مہاراشٹر: وہیں مہاراشٹر میں کاؤنٹنگ کے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی کے زیر قیادت مہایوتی اتحاد بہت آگے چل رہا ہے۔ یہاں مہایوتی کو 220 سیٹوں پر سبقت ملی ہوئی ہے جب کہ مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد صرف 53 سیٹوں پر آگے چل رہا ہے۔

اسی بیچ بی جے پی لیڈر منگل پربھات لودھا نے ابتدائی رجحانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’پی ایم مودی کی قیادت میں مہایوتی کو مہاراشٹر میں 160 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔

9:42 AM, 23 Nov 2024 (IST)

سی ایم ایکناتھ شندے 4000 ووٹوں سے آگے

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے پہلے راؤنڈ کے اختتام پر کوپری-پچپاکھڑی اسمبلی سیٹ سے 4,000 سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں: پولنگ حکام

9:14 AM, 23 Nov 2024 (IST)

دو ریاستوں کے ساتھ ساتھ 15 ریاستوں کی 48 اسمبلی سیٹوں اور دو لوک سبھا سیٹوں کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی بھی جاری ہے۔ ضمنی انتخابات کے رجحانات بھی آنے شروع ہو گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کیرالہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے سے آگے چل رہی ہیں۔

مغربی بنگال کی چھ سیٹوں میں سے تین نشستوں پر ٹی ایم سی آگے چل رہی ہے۔
کیرالہ کے چیلکارا اسمبلی ضمنی انتخاب میں سی پی آئی (ایم) کے یو آر پردیپ 1890 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

8:42 AM, 23 Nov 2024 (IST)

مہاراشٹر میں مہاوتی پر آگے، جھارکھنڈ میں سخت مقابلہ

مہاراشٹر میں ابھی پوسٹل بیلٹ کی گنتی چل رہی ہے۔ اس سے نکل کر سامنے آ رہے ابتدائی رجحانات میں بی جے پی قیادت والی مہایوتی تقریباً 98 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) 38 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
وہیں جھارکھنڈ میں بالکل ابتدائی رجحانات میں کانٹے کا مقابلہ نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ یہاں بھی این ڈی اے کو انڈیا اتحاد پر معمولی سبقت ملی ہوئی ہے۔

8:34 AM, 23 Nov 2024 (IST)

بی جے پی دونوں ریاستوں میں حکومت بنانے جا رہی ہے: شہزاد پونے والا

جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں جاری ووٹوں کی گنتی پر بی جے پی کے قومی ترجمان شہزاد پونا والا نے کہا کہ "دونوں ریاستوں میں این ڈی اے پی ایم مودی کی قیادت میں اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ سنیے انہوں نے مزید کیا کہا۔

8:31 AM, 23 Nov 2024 (IST)

مہاراشٹر میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری

مہاراشٹر الیکشن 2024 کے لیے پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری ہے۔ ستارہ میں گنتی کے مرکز کے اسٹرانگ روم کے مناظر یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

8:26 AM, 23 Nov 2024 (IST)

بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں جلیبیوں کی تیاری

جہاں مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ابھی کچھ دیر پہلے ہی شروع ہوئی ہے وہیں دہلی میں واقع بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں ابھی سے جلیبیاں تیار کی جارہی ہیں۔

8:23 AM, 23 Nov 2024 (IST)

جھارکھنڈ میں ووٹوں کی گنتی شروع

جھارکھنڈ الیکشن 2024 کے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ یہاں آپ رانچی کے ایک گنتی مرکز کے مناظر دیکھ سکتے ہیں۔

8:09 AM, 23 Nov 2024 (IST)

ماحول انڈیا بلاک کے حق میں: اشوک گہلوت

کانگریس لیڈر اشوک گہلوت نے اے این آئی سے بات بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مہاراشٹرا اور جھارکھنڈ کے انتخابات جیتنے کے لئے بہت پراعتماد ہیں کیونکہ انڈیا بلاک نے مل کر الیکشن لڑا ہے، اور ماحول ان کے حق میں ہے۔ گہلوت نے ایگزٹ پولز کی تردید کی جس میں این ڈی اے کی دونوں انتخابی ریاستوں میں جیت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

8:05 AM, 23 Nov 2024 (IST)

جھارکھنڈ میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی: چمپائی سورین

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلی اور سرائیکیلا سے بی جے پی کے امیدوار چمپائی سورین نے کہا کہ بی جے پی جھارکھنڈ میں زیادہ تر سیٹیں جیت رہی ہے۔ چمپائی سورین نے کہا کہ جھارکھنڈ میں این ڈی اے کی حکومت بننے والی ہے۔

7:58 AM, 23 Nov 2024 (IST)

ہم اقتدار میں دوبارہ واپسی کر رہے ہیں: جے ایم ایم

2024 کے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سے پہلے جے ایم ایم کے ترجمان منوج پانڈے نے ہفتہ کی صبح کہا کہ پارٹی کو ہیمنت سورین کی جیت کا یقین ہے کیونکہ لوگوں نے پارٹی میں اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔

پانڈے نے کہا کہ "جھارکھنڈ کے لوگوں کی طرف سے واضح آواز آ رہی ہے کہ ہیمنت سورین دوبارہ۔ خواتین، طلباء سمیت جھارکھنڈ کے تمام لوگوں نے اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے اور ہمیں ان پر بھروسہ ہے۔ لوگوں کی بھاری بھیڑ اور جوش و خروش سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ ہم مکمل اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آ رہے ہیں۔‘‘

7:57 AM, 23 Nov 2024 (IST)

جھارکھنڈ ایگزٹ پولز

جھارکھنڈ میں برسراقتدار جے ایم ایم کی زیرقیادت انڈیا اتحاد اور بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ انڈیا اتحاد نے سورین حکومت کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی وہیں این ڈی اے ان سے اقتدار چھیننے کے لیے پورا زور لگایا۔ ریاست میں ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ 67.74 فیصد تک پہنچ گیا، جو کہ 15 نومبر 2000 کو ریاست کی تشکیل کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ زیادہ تر ایگزٹ پولز میں جھارکھنڈ میں این ڈی اے کی جیت کی پیش گوئی کی گئی۔

7:52 AM, 23 Nov 2024 (IST)

مہاراشٹر ایگزٹ پولز

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے متعلق زیادہ تر ایگزٹ پول میں بی جے پی کی قیادت والے مہاوتی اتحاد کی جیت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جب کہ تین ایگزٹ پولز کا خیال ہے کہ مہاراشٹر میں اگلی حکومت بنانے کے لیے نہ تو مہاوتی اور نہ ہی مہا وکاس اگھاڑی فیصلہ کن اکثریت حاصل کر پائے گی۔ 20 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں مجموعی ٹرن آؤٹ 66.05 فیصد تھا، جب کہ 2019 میں 61.1 فیصد تھا۔

Last Updated : Nov 24, 2024, 6:18 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details