اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اکھلیش نے قنوج سے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Akhilesh filed his nomination

اس سے قبل ایس پی سربراہ نے ایکس ہینڈل پر اپنی نامزدگی کی پرانی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا' پھر تاریخ دہرائی جائے گی۔ اب نیا مستقبل بنایا جائے گا'۔

اکھلیش
اکھلیش

By UNI (United News of India)

Published : Apr 25, 2024, 4:09 PM IST

قنوج: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کی دوپہر قنوج لوک سبھا سیٹ سے اتحاد کے امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ایس پی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو، ضلع صدر کلیم خان، سابق ایم ایل اے کلیان سنگھ دوہرے اور پارٹی کے ریاستی سکریٹری آکاش شاکیہ موجودر ہے۔

اس سے قبل ایس پی سربراہ نے ایکس ہینڈل پر اپنی نامزدگی کی پرانی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا' پھر تاریخ دہرائی جائے گی۔ اب نیا مستقبل بنایا جائے گا'۔

اکھلیش کے انتخابی میدان میں اترنے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار و موجودہ ایم پی سبرت پاٹھک نے کہا کہ اب مقابلہ برابری کا ہوا ہے۔ آگر تیز پرتاپ اترتے تو یہ میچ بھارت۔ نیپال کی طرح یک طرفہ ہوتا لیکن اب یہ مقابلہ بھارت۔پاکستان میچ کی طرح دلچسپ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم ختم، ووٹنگ 26 اپریل کو

قابل ذکر ہے کہ ایس پی نے دو دن پہلے تیج پرتاپ یادو کو قنوج سیٹ سے امیدوار بنایا تھا لیکن کارکنان کے مطالبے پر اکھلیش نے بدھ کو خود کے عطر نگر کے انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کیا تھا۔ قنوج لوک سبھا سیٹ پر 1998 سے 2014 کے درمیان 16سال میں سپا سات مقابلوں میں جیتی ہے حالانکہ گذشتہ لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے سبرت پاٹھک نے سب کے قلعہ میں سیندھ ماری کی تھی۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details