شوپیاں:جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں عسکریت پسندوں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم عسکریت پسند ہیرپوہ شوپیاں میں ایک سابق سرپنچ کے گھر میں داخل ہوئے اور سرپنچ کو قریب سے گولیاں ماریں۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
سرپنچ کو فوری طور پر مقامی لوگوں نے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مجرموں کی تلاش جاری ہے۔
مارے گئے سابق سرپنچ کی شناخت اعجاز احمد شیخ کے بطور ہوئی ہے۔ جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا کارکن بھی تھا۔
جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں مقامی سر پنچ ہلاک، دو سیاح زخمی - MILITANT ATTACK - MILITANT ATTACK
اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لئے انتخابات 25 مئی کو ہونے والے ہیں، جس کے لیے سکیورٹی کے سخت بندوبست کیے گئے ہیں۔ اس کے باوجود اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام کے ینڑ علاقہ میں عسکریت پسندوں نے دو سیاحوں کو گولیوں سے زخمی کر دیا ہے تو دوسری جانب شوپیاں کے ہیر پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک مقامی سابق سر پنچ کو گولیوں سے ہلاک کر دیا ہے۔
Published : May 19, 2024, 7:31 AM IST
|Updated : May 19, 2024, 10:05 AM IST
دوسری جانب، ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام کے ینڑ علاقہ میں نا معلوم بندوق برداروں نے سیاحوں پر فائرنگ کی ،جس کے نتیجہ میں دو سیاح زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ جہاں پر ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ پولیس نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کی ہے ،اس حملہ میں جے پور راجستھان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی زخمی ہو گئے ہیں جن کی شناخت فرحا اور تبریز کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعہ کے بعد دونوں زخمیوں کو خون میں لت پت جی ایم سی اننت ناگ ریفر کیا گیا۔ واقعہ کے فورا بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے ۔۔
واضح رہے کہ اننت ناگ راجوری لوک سبھا نشست کے لئے انتخابات 25 مئی کو ہونے والے ہیں۔ انتخابات کے سلسلہ میں قبل از وقت ہی سکیورٹی کی زبردست چوکسی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایسے میں ان حملوں سے عسکریت پسندوں نے اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔