نئی دہلی: پارلیمنٹ میں آج کئی ایک موضوعات پر بحث ہونے کی امید ہے۔ جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق مرکزی وزراء ارجن رام میگھوال، پرتاپراؤ جادھو، انوپریہ پٹیل، کریتی وردھن سنگھ، اور شانتنو ٹھاکر لوک سبھا میں اپنی بات رکھیں گے۔ قانون اور انصاف کی وزارت ارجن رام میگھوال 18ویں لوک سبھا کے دوسرے سیشن کے بقیہ حصے کے دوران سرکاری کاروبار کے بارے میں بیان دیں گے۔
لوک سبھا میں، مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا لوک سبھا میں ایمس پر بولتے ہوئے کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا ہمارا وژن یہ ہے کہ ملک کے کونے کونے سے لوگوں کو اپنے علاج کے لیے دہلی نہ آنا پڑے۔