رانچی: آج کا دن جھارکھنڈ کے لیے بہت اہم ہے۔ آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ای ڈی کے سامنے پیش ہو گئے۔ زمین گھوٹالہ معاملے میں ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ یہ انکوائری وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ میں ہو رہی ہے۔ اس سے قبل 20 جنوری کو بھی ہیمنت سورین سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔ ہیمنت سورین ایک بار پھر زمین گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کے سامنے پیش ہو ہی گئے۔ ای ڈی وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہی ان سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ سی ایم نے ای ڈی کو آج دوپہر ایک بجے تک پوچھ تاچھ کا وقت دیا تھا۔ ای ڈی کو میل کے ذریعے مطلع کیا گیا کہ سی ایم 31 جنوری کو دوپہر 1 بجے ان کے سوالات کا جواب دیں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے 20 جنوری کو ای ڈی نے سی ایم ہیمنت سورین سے ان کی رہائش گاہ پر پوچھ تاچھ کی تھی۔ یہ پوچھ تاچھ 7 گھنٹے تک جاری رہی۔ ای ڈی حکام کے مطابق انکوائری مکمل نہیں ہوئی تھی۔ جس کے بعد وزیراعلیٰ کو دوبارہ سمن بھیجے گئے اور انہیں دوبارہ جرح کی تاریخ بتانے کو کہا گیا۔ جس کے بعد سی ایم ہیمنت سورین نے ای ڈی کو میل کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ وہ 31 جنوری کو دوپہر 1 بجے پوچھ تاچھ کے لیے سی ایم ہاوس پر آسکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ای ڈی کی طرف سے اب تک وزیر اعلیٰ کو 10 سمن بھیجے جا چکے ہیں۔