حیدرآباد:آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنی والدہ وائی ایس وجیما اور بہن وائی ایس شرمیلا کے خلاف نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (NCLT) کی حیدرآباد بنچ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے چھ جولائی 2024 کو اپنی والدہ کے حق میں سرسوتی پاور اینڈ انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے حصص کی منتقلی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ شرمیلا کے آندھرا پردیش کی سیاست میں قدم رکھنے کے بعد جگن کے اپنی ماں اور بہن سے اختلافات ہو گئے۔ عدالت کے راجیو بھردواج اور تکنیکی رکن سنجے پوری کی بنچ نے وجیما، شرمیلا، سرسوتی پاور اور تلنگانہ میں رجسٹرار آف کمپنیز اور دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جگن کی عرضی پر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔
یہ بھی پڑھیں: جگن کے اقتدار میں بجلی اور آرٹی سی کرایوں میں اضافہ: شرمیلا
جگن موہن ریڈی نے اپنی عرضی میں کہا کہ وہ صرف پیار اور لگاؤ کی وجہ سے وہ مستقبل میں اپنی کچھ جائیدادیں اپنی بہن کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اپنے ارادے کی تعمیل میں انہوں نے 31 اگست 2019 کو اپنی والدہ کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے، جس میں مستقبل میں شرمیلا کے حق میں اس کے اور اس کی اہلیہ کے پاس موجود کچھ جائیدادوں اور حصص کو منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔
مزید پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کے خلاف مقدمہ درج، جانیں کیا ہے پورا معاملہ؟
بنچ نے کیس کی مزید سماعت آٹھ نومبر تک ملتوی کر دی۔ 2019 میں آندھرا پردیش میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد جگن نے اپنی ماں اور بہن سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی کمپنیوں کے کچھ حصص ان کو منتقل کریں گے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیوی بھارتی کے ساتھ مل کر اس مقصد کے لیے گفٹ ڈیڈ (Gift Deed) درج کرائی۔