نئی دہلی: اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) نے اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ موڈ (او ڈی ایل) اور آن لائن موڈ کے ذریعے پیش کیے جانے والے پروگراموں کے لیے جولائی 2024 کے سیشن کے داخلوں کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع دی گئی ہے۔ اب اگنو کے 200 سے زائد انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلومہ، پی جی ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلباء 10 ستمبر تک آن لائن رجسٹریشن کر کے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل جولائی سیشن میں داخلے کی آخری تاریخ 31 اگست کو ختم ہوگئی۔
اگنو نے آج صبح ہی اپنے آفیشل ایکس ہینڈل سے پوسٹ کرکے چھٹی بار آخری تاریخ بڑھانے کی اطلاع دی ہے۔ طلباء کو ایک اور موقع دینے کے لیے، اگنو نے چھٹی بار داخلہ کی آخری تاریخ بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل آخری تاریخیں 30 جون، 15 جولائی، 31 جولائی، 14 اگست اور 31 اگست تھیں۔ اس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے سال میں داخلے کے لیے موجودہ طلبہ کی دوبارہ رجسٹریشن کی تاریخ میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ آن لائن انتظام ہے۔