وارانسی:گیانواپی کیس میں ہندو فریق کو وارانسی کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ہندو فریق کی گیانواپی احاطہ کے مکمل اے ایس آئی سروے کی اپیل کو خارج کر دیا ہے۔ ہندو فریق کے وکیل، ایڈوکیٹ وجے شنکر رستوگی نے کہا کہ، " عدالت نے اے ایس آئی کے ذریعے پورے گیان واپی احاطہ کے ایک اضافی سروے کے لیے ہماری درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔۔ ہم اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔ "
ایڈوکیٹ وجے شنکر رستوگی نے مزید کہا کہ، "یہ فیصلہ اصولوں اور حقائق کے خلاف ہے۔ میں اس سے ناراض ہوں اور اعلیٰ عدالت میں جا کر اسے چیلنج کروں گا۔۔8 اپریل 2021 کے حکم کے مطابق، اے ایس آئی سروے کے لیے ایک پانچ رکنی کمیٹی کی تقرری کی جائے گی، جس میں ایک شخص اقلیتی برادری کا ہو گا اور ان سب کو اے ایس آئی کا سروے کرنا تھا۔ عدالت نے تصدیق کی تھی کہ سروے اس حکم (8.4.2021) کے مطابق نہیں تھا، ہم فوری طور پر ہائی کورٹ جائیں گے..."