اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بہار، تلنگانہ گرمی کی زد میں، ان ریاستوں میں بارش کا امکان - Heat waves in Bihar and Telangana

پیر کو محکمہ موسمیات نے جھارکھنڈ، بہار، اڈیشہ اورمغربی بنگال، پوری شمال مشرقی ریاستوں، تمل ناڈو، تلنگانہ اور گجرات میں ریڈ ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔

بہار، تلنگانہ گرمی کی لپیٹ میں
بہار، تلنگانہ گرمی کی لپیٹ میں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 4:04 PM IST

نئی دہلی: اپریل کا مہینہ ختم ہونے کو ہے۔ ملک بھر میں شدید گرمی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پیر کو محکمہ موسمیات نے جھارکھنڈ، بہار، اڈیشہ, مغربی بنگال، پوری شمال مشرقی ریاستوں، تمل ناڈو، تلنگانہ اور گجرات میں ریڈ ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔

چونکہ ملک میں لوک سبھا انتخابات ہو رہے ہیں، گرمی کا اثر نہ صرف سیاسی پارٹیوں کے لیے ایک چیلنج ہے، بلکہ ووٹروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پورا ملک شدید گرمی سے نبرد آزما ہے اور کئی علاقوں میں گرمی کی لہروں کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت بھی بڑھ رہا ہے۔

اتوار کو کیرالہ میں گرمی کی لہر سے دو لوگوں کی موت کی خبر آئی تھی، اس سے پہلے گزشتہ ہفتے اڈیشہ میں گرمی کی لہر سے ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، 'گنگا مغربی بنگال، اڈیشہ اور بہار کے کئی مقامات کے علاوہ جھارکھنڈ کے کچھ حصوں میں یکم مئی تک گرمی کی لہر سے شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل 28 اپریل کو محکمہ موسمیات نے مغربی بنگال میں مختلف مقامات پر شدید گرمی کی لہر کے امکانات کی پیش گوئی کی تھی اور یکم مئی تک مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر کے حالات کے بارے میں بھی جانکاری دی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ، کونکن اور مشرقی اتر پردیش میں 29 اپریل سے یکم مئی تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی مغربی آسام، میگھالیہ، تریپورہ، کیرالہ اور ساحلی کرناٹک میں 2 مئی تک گرم اور مرطوب موسم برقرار رہے گا۔

  • بارش کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں 29-30 اپریل کے درمیان بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا، '29 سے 30 اپریل کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں گرج و چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔

  • ہماچل پردیش میں ژالہ باری متوقع

اس کے علاوہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں الگ الگ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہماچل پردیش میں بھی ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ 29 اپریل کو پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور اتر پردیش میں گرج، چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اروناچل پردیش میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 29 اپریل سے 3 مئی تک بہت تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اروناچل پردیش اور آسام اور میگھالیہ میں 1-2 مئی اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 2 مئی کو الگ الگ مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details