ہبلی (کرناٹک): جے ڈی ایس نے ایم پی پراجول ریونّا کو مبینہ طور پر فحش ویڈیو تنازعہ کے سلسلے میں پیر کو پارٹی سے معطل کر دیا۔
جے ڈی (ایس) کی کور کمیٹی کے صدر جی ٹی دیوگوڑا نے کہا، "ہم پراجول ریونّا کے خلاف ایس آئی ٹی کے ذریعہ اٹھائے گے قدم کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی پارٹی کے قومی صدر سے سفارش کی تھی کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات مکمل ہونے تک پراجول ریونّا کو پارٹی سے معطل کردیا جائے۔ پارٹی نے ریونّا سے شو کاز نوٹس بھی مانگا ہے۔
آج جے ڈی (ایس) کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہبلی میں ہوئی اور پرجول ریونّا کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد جی ٹی دیوگوڑا اور جے ڈی ایس کے صدر ایچ ڈی کمارسوامی نے پرجول ریونّا کی معطلی کے بارے میں بتایا۔
ریاستی حکومت نے ایس آئی ٹی انکوائری کا حکم دینے کے بعد جے ڈی ایس نے پرجول ریونا کے خلاف کارروائی کی ہے اور ہولینارسی پور، پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔