ہلدوانی: بنبھول پورہ تشدد کیس کے مشتبہ ملزم عبدالملک کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ہے۔ اس کے پیش نظر نینیتال پولیس نے عبدالملک اور ان کے بیٹے عبدالمعید کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی نینیتال پولیس نے آج مزید پانچ شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گرفتار افراد کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔
- ہلدوانی تشدد کیس میں 42 شرپسند گرفتار:
نینیتال کے ایس ایس پی پرہلاد نارائن مینا نے کہا کہ پولیس نے بنبھول پورہ تشدد کیس میں اب تک 42 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ آج بھی کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے پانچ مشتبہ ملزمین بنبھول پورہ تھانہ علاقہ کے رہنے والے ہیں۔ جنہیں ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں آتش زنی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ جس کے بعد ان مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
- عبدالملک اور عبدالمعید کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری:
ہلدوانی تشدد کے مشتبہ ملزم عبدالملک اور اس کے بیٹے عبدالمعید کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ عبدالملک اور معید کی تلاش کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے کر دہلی روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملک عرب ممالک میں موجود اپنے رشتہ داروں کے پاس پناہ لے سکتا ہے۔