اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حج 2024 :پہلی قسط جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

Haj 2024 امسال سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے بھارت کو 1.75 لاکھ عازمین کے کوٹہ دیا ہے، جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حجاج کرام کے لیے 1.40 لاکھ نشستیں مختص ہیں جبکہ 35,005 عازمین حج گروپ آپریٹرز کے ذریعے حج فریضہ انجام دیں گے۔

haj-2024-pilgrims-first-instalment-payment-date-extended
حج 2024 :پہلی قسط جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 10:20 PM IST

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا نے صوبائی حج کمیٹیوں اور حج سے وابستہ دیگر تنظیموں کے مطالبہ پر پیشگی رقم اور اصل پاسپورٹ جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں جاری ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔


حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر لیاقت علی آفاقی (آئی۔ آر۔ ایس) نے جو ان دنوں حج 2024 کے انتظامی امور کے سلسلے میں مکہ معظمہ میں ہیں بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ جانے والے عازمین اب پہلی قسط 15 فروری تک حج کمیٹی آف انڈیا کی Pay in slip پر ایسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا کی کسی بھی شاخ میں جمع کرا سکتے ہیں۔

جبکہ اصل انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) ، حج درخواست فارم،رقم جمع کی ہوئی پے ان سلپ/ آن لائن رسید کی کاپی، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ،حلف نامہ / عہد نامہ و دیگر مطلوبہ کاغذات 19 فروری 2024 تک اپنی متعلقہ صوبائی حج کمیٹی میں جمع کرا سکتے ہیں۔


واضح رہے اس سے قبل حج کمیٹی آف انڈیا نے 30 جنوری کو حج 2024 کے سرکولر نمبر 4 میں رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ 9 فروری اور اصل پاسپورٹ جمع کرنے کی آخری تاریخ 12 فروری 2024 مقرر کی تھی۔


حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او لیاقت علی آفاقی نے بتایا کہ بڑی تعداد میں عازمینِ حج پہلی قسط جمع کرچکے ہیں۔ بقیہ عازمین سے گزارش ہے کہ مقرہ تاریخ تک زرمبادلہ کی رقم اور اصل پاسپورٹ بمہ مطلوبہ کاغذات ضرور جمع کر دیں ورنہ سیٹ منسوخ ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:حج 2024 : کیرالا کی خواتین سب سے بڑی تعداد میں بغیر محرم کے حج کریں گیں

لیاقت علی آفاقی نے عازمین سے مزید اپیل کی کہ ویزے کی حصولیابی اور دیگر انتظامات وقت پر مکمل کرنے کے لیے بنائے گئے نظام الاوقات پر ضرور عمل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمین کسی بھی معلومات اور دشواری کے حل کے لیے صرف حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ اور ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر سے رابطہ کریں یا حج کمیٹی آف انڈیا کے ہیلپ لائن نمبر 022- 22107070 پر رابط کریں۔

واضح رہے کہ امسال سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے بھارت کو 1.75 لاکھ عازمین کے کوٹہ دیا ہے، جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حجاج کرام کے لیے 1.40 لاکھ نشستیں مختص ہیں جبکہ 35,005 عازمین حج گروپ آپریٹرز کے ذریعے حج فریضہ انجام دیں گے۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details