بنگلورو: سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے سپریمو ایچ ڈی دیوے گوڑا کو بخار اور گلے میں خراش کی وجہ سے جمعرات کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دیوے گوڑا کو آج دوپہر بنگلورو کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے انہیں آج اسپتال میں ہی رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے اور دیوے گوڑا صحت یاب ہو رہے ہیں۔
سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اسپتال میں داخل - جے ڈی ایس
HD Deve Gowda admitted to hospital سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کو بخار اور گلے میں درد کی شکایت تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں، وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔
Published : Feb 15, 2024, 9:26 PM IST
جنتا دل (سیکولر) کے قومی صدر دیوے گوڑا نے کہا کہ وہ جلد ہی گھر لوٹیں گے۔ دیوے گوڑا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیا، 'مجھے معلوم ہوا ہے کہ نیوز چینلز پر میری صحت کو لے کر کچھ خبریں آ رہی ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں ہسپتال میں صرف معمول کے چیک اپ کے لیے آیا ہوں۔ میں جلد گھر واپس آؤں گا۔ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں۔' دیوے گوڑا کچھ عرصے سے گھٹنوں کے درد اور عمر سے متعلق مسائل سے دوچار ہیں۔
گوڑا کو گزشتہ سال بھی معمول کی صحت کی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جنوری میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی عمر کی وجہ سے آئندہ لوک سبھا انتخابات نہیں لڑیں گے۔ کچھ دن پہلے انہوں نے کہا تھا کہ جے ڈی ایس اور اس کی اتحادی بی جے پی کرناٹک کی تمام 28 لوک سبھا سیٹوں پر مل کر الیکشن لڑیں گی۔