نینی تال: اتراکھنڈ کی ہلدوانی پولیس نے جمعہ کو بنبھولپورہ تشدد معاملے میں پانچ خواتین کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ان پر تشدد پھیلانے کا الزام ہے۔
نینی تال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) پی این مینا کے مطابق، پولیس نے پورے واقعے کی ویڈیو ریکارڈنگ اور سی سی ٹی وی کی جانچ کے بعد کچھ پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث خواتین کی بھی شناخت کی تھی۔ ان میں سے پانچ خواتین کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتار خواتین میں شہناز زوجہ مرحوم جمیل احمد ساکنہ تیسری بند گلی، ملک کا باغیچہ، بنبھول پورہ، سونی زوجہ ناظم مکرانی رہائشی ملک کا باغیچہ بنبھول پورہ، شمشیر بنت مرحوم جمیل احمد رہائشی تیسری بند گلی، ملک کا باغیچہ بنبھول پورہ، سلمہ زوجہ نفیس احمد رہائشی ملک کا باغیچہ، دیکھ ریکھ چوکی، بنبھول پورہ اورریشماں زوجہ محمد یامین رہائشی اندرانگر محمدی مسجد کے سامنے تھانہ بنبھول پورہ، شامل ہیں۔