نئی دہلی: دہلی کی راؤز ایونیو عدالت نے پیر کو بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) کی لیڈر کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کو منظور کرنے سے انکار کر دیا۔ دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتاری کے بعد جیل میں بند کے کویتا کی ضمانت کی درخواست دی تھی ۔
راؤز ایونیو کورٹ کی خصوصی جج کاویری باویجا نے منی لانڈرنگ کیس میں کے کویتا کی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔
کے کویتا کو 15 مارچ کو ای ڈی اور بعد میں سی بی آئی نے عدالتی حراست میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے جیل میں پوچھ گچھ کی اجازت دینے کے بعد سی بی آئی کے ہاتھوں ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی ۔