نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دلیپ گھوش اور کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کی خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصروں کی مذمت کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پیر کو کہا کہ کانگریس لیڈر سپریا شرینت اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر دلیپ گھوش نے ذاتی حملے کیے ہیں اور اس لیے ان کے انتخابی رابطے پر کمیشن کی طرف سے خصوصی اور اضافی نگرانی کی جائے گی۔ کمیشن نے انہیں متنبہ کیا کہ وہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی مدت کے دوران عوامی بیانات میں محتاط رہیں۔
یہ کارروائی بی جے پی ایم پی دلیپ گھوش اور کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت کے بالترتیب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور بی جے پی منڈی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف قابل اعتراض ریمارکس کے بعد سامنے آئی ہے۔ ای سی آئی نے اپنے حکم میں کہا کہ 'انھیں متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ ماڈل ضابطہ اخلاق کی مدت کے دوران عوامی بیانات میں احتیاط برتیں۔ کمیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ، ان کے الیکشن سے متعلق بیانات پر خصوصی نگرانی کی جائے گی۔