اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 3 مرحلوں میں ووٹنگ، 4 اکتوبر کو نتائج - Assembly Elections 2024

الیکشن کمیشن آف انڈیا جمعہ 16 اگست کو سہ پہر 3 بجے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔ نئی دہلی کے وگیان بھون میں ایک پریس کانفرنس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے میڈیا کو بھیجے گئے دعوت نامہ میں ان ریاستوں کا ذکر نہیں کیا گیا جس کےلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

جموں کشمیر، مہاراشٹرا، جھارکھنڈ اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا آج ہوگا اعلان
جموں کشمیر، مہاراشٹرا، جھارکھنڈ اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا آج ہوگا اعلان (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 16, 2024, 9:38 AM IST

Updated : Aug 16, 2024, 3:33 PM IST

حیدرآباد : الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے آج سہ پہر 3 بجے منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں اسمبلی انتخابات سے متعلق شیڈول جاری کیا جائے گا تاہم اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر، مہاراشٹرا، جھارکھنڈ اور ہریانہ کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر سے 370 ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ کمیشن نے گزشتہ ہفتہ جموں کشمیر اور ہریانہ کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا تھا اور انتظامات سے متعلق ہدایات دیئے گئے تھے۔

ہریانہ اور مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلیوں کی میعاد بالترتیب 3 نومبر اور 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن، سریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ آخری تاریخ 30 ستمبر سے قبل جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے حال ہی میں جموں و کشمیر اور ہریانہ کا دورہ کیا تھا تاکہ انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی کی جاسکے لیکن کمیشن نے اب تک مہاراشٹر کا دورہ نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب جھارکھنڈ میں بھی اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جھارکھنڈ کی قانون ساز اسمبلی کی مدت جنوری 2025 میں ختم ہورہی ہے۔ توقع ہے کہ جھارکھنڈ اور جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان ہوجائے گا۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور ان کے دو الیکشن کمشنرز گیانیش کمار اور ایس ایس سندھو نے دورہ جموں و کشمیر کے دوران سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے حالات کا جائزہ لیا تھا۔ وہیں ای سی آئی نے بدھ کو ہوم سکریٹری اجے بھلا کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرکے ان سے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو مناسب سیکوریٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی سکیورٹی کے لیے 15000 سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جموں میں ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر کے عوام جلد ہی اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ ای سی آئی کا دورہ 30 ستمبر کی سپریم کورٹ کی آخری تاریخ کے پس منظر میں تھا جس میں عدالت عظمیٰ نے حکومت کو 30 ستمبر 2024 سے پہلے انتخابات کرانے کی ہدایت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات ستمبر میں ہوں گے: جی کشن ریڈی - G Kishan Reddy on JK Elections

واضح رہے کہ 18 جون 2018 کو بی جے پی۔ پی ڈی پی مخلوط حکومت گرنے کے بعد جموں و کشمیر میں گورنر راج کو نافذ کیا گیا تھا تاہم آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کو مرکزی زیر انتظام علاقہ بنایا گیا جہاں لیفٹننٹ گورنر تمام نظم و نسق سنبھالے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Aug 16, 2024, 3:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details