اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

الیکشن کمیشن نے گرمی کی لہر کے پیش نظر تلنگانہ میں پولنگ کا وقت بڑھایا - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

الیکشن کمیشن نے گرمی کی لہر کے پیش نظر تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا ہے۔ نیا وقت صبح 7 بجے سے شام 5 بجے کے بجائے صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا۔ تلنگانہ کی تمام 17 لوک سبھا سیٹوں کے لیے پولنگ 13 مئی کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے گرمی کی لہر کے پیش نظر تلنگانہ میں پولنگ کا وقت بڑھایا
الیکشن کمیشن نے گرمی کی لہر کے پیش نظر تلنگانہ میں پولنگ کا وقت بڑھایا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 2, 2024, 10:59 AM IST

Updated : May 2, 2024, 12:12 PM IST

حیدرآباد: الیکشن کمیشن (ای سی) نے بدھ کو تلنگانہ میں گرمی کی لہر کے پیش نظر ریاست میں لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا ہے۔ نیا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگا جبکہ پہلے صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ کا وقت دیا گیا تھا۔

ریاست کی تمام 17 لوک سبھا سیٹوں کے لیے سات مرحلوں کے انتخابات کے چوتھے دور میں 13 مئی کو پولنگ ہوگی۔

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، ووٹنگ کے لیے توسیع شدہ وقت کا اطلاق 12 لوک سبھا حلقوں کے تمام اسمبلی حلقوں میں ہوگا۔

کریم نگر، نظام آباد، ظہیر آباد، میدک، ملکاجگیری، سکندرآباد، حیدرآباد، چیویلا، محبوب نگر، ناگرکرنول (ایس سی)، نلگنڈہ اور بھونگیر لوک سبھا سیٹ پر پولنگ کے اوقات صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عادل آباد لوک سبھا سیٹ کے پانچ اسمبلی حلقوں، پیڈاپلے سیٹ کے تین، ورنگل (ایس سی) سیٹ کے چھ، محبوب آباد (ایس ٹی) سیٹ کے تین اور کھمم لوک سبھا سیٹ کے پانچ پر بھی نیا وقت لاگو ہوگا۔

ریاست میں گرمی کی لہر کی موجودہ صورتحال اور رائے دہندگان پر اس کے اثرات کے بارے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور چناوی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کے پیش نظر تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر کی درخواست کے بعد - وقت کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 2, 2024, 12:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details