نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے چنڈی گڑھ کے میئر انتخابات پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر منگل کو کہا کہ ملک میں ایک بار پھر جمہوریت کی جیت ہوئی ہے عام آدمی پارٹی نے ایکس پر لکھا، ’’سپریم کورٹ نے چنڈی گڑھ کے میئر الیکشن میں اے اے پی امیدوار کو کامیاب قرار دیا ملک میں ایک بار پھر جمہوریت جیت گئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، "کلدیپ کمار ایک غریب گھرانے کا لڑکا ہے۔ انڈیا اتحاد کی جانب سے چنڈی گڑھ کا میئر بننے پر بہت بہت مبارکباد۔ یہ صرف ہندوستانی جمہوریت اور سپریم کورٹ کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔ ہمیں کسی بھی قیمت پر اپنی جمہوریت اور اپنے خود مختار اداروں کی غیر جانبداری کو بچانا ہے۔
ملک میں ایک بار پھر جمہوریت کی جیت ہوئی ہے: اے اے پی
chandigarh mayor election پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ایکس پر لکھا، "آخر کار سچ کی فتح ہوئی، ہم چنڈی گڑھ میں میئر کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
Published : Feb 20, 2024, 8:48 PM IST
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ایکس پر لکھا، "آخر کار سچ کی فتح ہوئی، ہم چنڈی گڑھ میں میئر کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ "پریزائیڈنگ آفیسر کے ذریعہ آٹھ ووٹوں کو مسترد کئے جانے کو صحیح قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے اے اے پی کے کلدیپ کمار کو میئر قرار دیا۔" انہوں نے کہا، 'بی جے پی کی طرف سے کی گئی سرعام غنڈہ گردی کا انہیں منھ توڑ جواب ملا ہے۔ جمہوریت کی اس بڑی جیت پر چنڈی گڑھ کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔ یواین آئی