نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سی بی آئی نے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پہلے انہیں راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران سی بی آئی نے کیجریوال کی تحویل مانگی تھی۔
کیجریوال پر ایکسائز پالیسی گھوٹالہ کا الزام ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ منگل کو ان سے پوچھ تاچھ کی گئی تھی اور ایکسائز پالیسی سے متعلق گھوٹالے کے معاملے میں ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے ای ڈی نے انھیں گرفتار کیا تھا۔ کیجریوال تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
منگل کی دیر رات یہ دعویٰ کیا گیا کہ سی بی آئی نے کیجریوال کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ تفتیشی ایجنسی نے صرف ان سے پوچھ تاچھ کی اور تہاڑ سے واپس چلے گئے۔ سی بی آئی اور ای ڈی نے اگست 2022 میں دہلی کی شراب پالیسی کے معاملے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں کیس درج کیے تھے۔ ای ڈی نے کیجریوال کو 21 مارچ کو شراب پالیسی معاملے میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں یکم اپریل کو تہاڑ جیل بھیج دیا گیا۔
- کیجریوال پر کون کون سے الزام ہیں: