اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی اسمبلی انتخابات: عآپ نے 38 امیدواروں کی لسٹ جاری کی، جانیے کیجریوال، آتشی کہاں سے الیکشن لڑیں گے - DELHI ASSEMBLY ELECTION 2025

عام آدمی پارٹی سے لے کر بی جے پی اور کانگریس تک الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ آج عآپ نے چوتھی لسٹ جاری کی۔

DELHI ASSEMBLY ELECTION 2025
دہلی اسمبلی انتخابات: عآپ نے 38 امیدواروں کی لسٹ جاری کی (PTI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2024, 3:36 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے اتوار کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے 38 سیٹوں کے لیے امیدواروں کی لسٹ جاری کی۔ اس لسٹ میں اروند کیجریوال، وزیر اعلیٰ آتشی، وزیر سوربھ بھردواج، سومناتھ بھارتی، گوپال رائے، ستیندر جین سمیت پارٹی کے کئی لیڈروں اور ایم ایل ایز کے نام شامل ہیں۔

اتوار کو عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کی صدارت میں سیاسی امور کی کمیٹی (پی اے سی) کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔ اب تک، عام آدمی پارٹی نے کل 70 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی نے براری سے سنجیو جھا، بدلی سے اجیش یادو، رتلہ سے موہندر گوئل، بوانا سے جئے بھگوان، سلطان پور ماجرا سے مکیش کمار اہلاوت، نانگلوئی جاٹ سے رگھوندر شوکین، شالیمار باغ سے بندنا کماری، شکور بستی سے ستیندر کمار جین کو نامزد کیا ہے۔ تری نگر سے پریتی تومر، وزیر پور سے راجیش گپتا، ماڈل ٹاؤن سے اکھلیش پتی ترپاٹھی کو ٹکٹ دیا ہے۔

ساتھ ہی صدر بازار سے سوم دتہ، مٹیا محل سے شعیب اقبال، بالی مارن سے عمران حسین، کرول باغ سے وشیش روی، موتی نگر سے شیو چرن گوئل، راجوری گارڈن سے دھنوتی چنڈیلا، ہری نگر سے راجکمار ڈھلون، تلک سے جنریل سنگھ، وکاسپوری سے مہیندر یادو، اتم نگر سے پوش بالیان، دوارکا سے ونے مشرا، دہلی چھاؤنی سے وریندر سنگھ کدیان کو چناوی میدان میں اتارا ہے۔

اس کے علاوہ پارٹی نے راجندر نگر سے درگیش پاٹھک، کستوربا نگر سے رمیش پہلوان، مالویہ نگر سے سومناتھ بھارتی، آر کے پورم سے پرمیلا ٹوکس، مہرولی سے نریش یادو، امبیڈکر نگر سے اجے دت، سنگم وہار سے دنیش مونگیا، تغلق آباد سے رام، اوکھلا سے امانت اللہ خان، کونڈلی سے کلدیپ کمار، بابر پور سے گوکل پور سے سریندر کمار کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

چوتھی لسٹ جاری ہونے کے بعد، دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، "آج عام آدمی پارٹی نے تمام 70 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی پورے اعتماد اور مکمل تیاری کے ساتھ الیکشن لڑ رہی ہے۔ بی جے پی غائب ہے۔ ان کے پاس دہلی کے لیے کوئی سی ایم چہرہ، کوئی ٹیم، کوئی منصوبہ بندی اور کوئی ویژن نہیں ہے۔ ان کے پاس صرف ایک نعرہ ہے، صرف ایک پالیسی اور صرف ایک مشن ہے، ’’کیجریوال ہٹاؤ‘‘۔

کیجریوال نے مزید لکھا، "ان سے پوچھیں کہ انہوں نے پچھلے 5 سالوں سے کیا کیا، تو وہ جواب دیتے ہیں، "کیجریوال کو بہت گالی دی" ہماری پارٹی کے پاس ایک وژن ہے، دہلی کے لوگوں کی ترقی کے لیے ایک منصوبہ ہے اور اسے لاگو کرنے کے لیے پڑھے لکھے لوگ ہیں۔ دہلی کے لوگوں کی ایک اچھی ٹیم ہے۔ پچھلے دس سالوں میں کیے کام کی ایک لمبی فہرست ہے۔ دلی والے کام کرنے والے کو ووٹ دیں نہ کہ گالی دینے والے کو۔

آپ کو بتا دیں کہ 21 نومبر کو عام آدمی پارٹی نے سب سے پہلے 11 اسمبلی سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد دوسری فہرست میں 20 امیدواروں کے نام جاری کیے گئے۔ دو دن پہلے عام آدمی پارٹی نے نجف گڑھ سیٹ سے ترون یادو کو اپنا امیدوار بناتے ہوئے تیسری فہرست جاری کی تھی۔ آج اتوار کو سیاسی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں مزید کئی ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دہلی اسمبلی انتخابات: کانگریس ان سیٹوں پر عآپ کو دے گی کڑی ٹکر، جانیے کون ہیں وہ بڑے چہرے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details