نئی دہلی: پیٹھ میں درد کی شکایت کے بعد دہلی ایمس میں داخل وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی حالت مستحکم ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے کے بعد راج ناتھ سنگھ کے ایم آر آئی سمیت کئی ٹیسٹ کیے گئے۔ سنگھ کو پرانے پرائیویٹ وارڈ روم نمبر 101 میں داخل کرایا گیا تھا۔ نیورو سرجن ڈاکٹر امول راہیجہ کی نگرانی میں صحت سے متعلق کئی ٹیسٹ کیے گئے۔ اب ڈاکٹر ان کو ڈسچارج کرنے پر غور کر رہے ہیں اگر ٹیسٹوں میں کوئی خاص مسئلہ سامنے نہیں آتا ہے۔
ایمس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر دفاع کو آج رات ڈسچارج کیے جانے کا امکان ہے۔ 73 سالہ راج ناتھ سنگھ اتر پردیش کی لکھنؤ لوک سبھا سیٹ سے مسلسل تیسری بار رکن پارلیمنٹ بنے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مسلسل تیسری بار بننے والی مرکزی حکومت میں دو بار مرکزی وزیر دفاع رہ چکے ہیں۔ انہیں اپنی پہلی میعاد میں مرکزی وزیر داخلہ بنایا گیا تھا۔ راجیہ سبھا ممبر ہوتے ہوئے انہیں پہلی بار اٹل جی کی حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ بنایا گیا تھا۔