نئی دہلی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں بڑھتے ہوئے عسکریت پسندی کے واقعات پر ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ ساؤتھ بلاک میں ہونے والی اس میٹنگ میں این ایس اے اجیت ڈوول، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان حصہ لے رہے ہیں۔ اس میٹنگ میں سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ایم او (ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز) بھی موجود ہیں۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے واقعات کے پیش نظر ایک اہم میٹنگ بلائی ہے۔ معلومات کے مطابق، دفاع کے سکریٹری گریدھر ارمانے، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول، آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی، ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل-لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما اور سکیورٹی سے متعلق ایجنسیوں کے سربراہان میٹنگ میں موجود ہیں۔
یہ واقعہ یوم آزادی سے ایک دن پہلے 15 اگست کو پیش آیا۔ دریں اثنا، یوم آزادی سے قبل جموں و کشمیر بھر میں سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سے قبل 10 اگست کو اننت ناگ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران کم از کم دو فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گئے تھے۔