سلطان پور:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو آج عدالت میں پیش ہونا ہے۔ سلطان پور کی ایم پی ایم ایل اے عدالت نے راہل کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔ تاہم، یہ بات قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی اپنا بیان ریکارڈ کرانے نہیں پہنچ پائیں گے۔ وہیں 20 فروری کو بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران وہ عدالت پہنچے تھے جس کے بعد انہیں دو ضمانتی مچلکوں پر ضمانت مل گئی۔
- ہتک عزت کا کیس کیا ہے؟
2018 میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف کرناٹک کے بنگلورو میں ایک مقدمہ درج کرایا تھا، جس میں امت شاہ پر نازیبا تبصرہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ راہل کے بیان سے پریشان ہو کر کوآپریٹیو بینک کے اس وقت کے چیئرمین وجے مشرا نے ان کے خلاف ضلع عدالت میں شکایت درج کرائی تھی۔ وجے مشرا کی طرف سے ایڈوکیٹ سنتوش پانڈے دلائل دے رہے ہیں۔ راہل گاندھی کو اس معاملے میں پیش ہونا ہے۔
- نیائے یاترا کے دوران عدالت میں موجود تھے: