اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 121 تک پہنچی، جس میں 113 عورت اور 7 بچے شامل - Hathras Satsang Stampede Update

ہاتھرس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 121 بتائی جا رہی ہے۔ تاہم اب تک ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف 116 مرنے والوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 146 تک پہنچی
ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 146 تک پہنچی (Photo: Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 9:18 AM IST

Updated : Jul 3, 2024, 6:03 PM IST

ہاتھرس: ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران پیش آنے والے المناک حادثے میں 146 افراد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں ہاتھرس کے 34، علی گڑھ کے 34، ایٹہ کے 27، کاس گنج کے 30 اور آگرہ کے 21 افراد شامل ہیں۔ تاہم انتظامیہ نے اب تک صرف 116 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے 116 مہلوکین کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔

ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 146 تک پہنچی، انتظامیہ نے 116 مہلوکین کی فہرست (Photo: Etv Bharat)
ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 146 تک پہنچی، انتظامیہ نے 116 مہلوکین کی فہرست (Photo: Etv Bharat)
ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 146 تک پہنچی، انتظامیہ نے 116 مہلوکین کی فہرست (Photo: Etv Bharat)

ضلع کے کوتوالی سکندرراؤ تھانے میں منگل کو رتی بھان پور کے پھولرائی گاؤں میں نارائن ساکر وشو ہری سنستھا کی طرف سے ایک ستسنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ یہاں بھولے بابا کا ستسنگ چل رہا تھا۔ ستسنگ ختم ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔ اس بھگدڑ میں خواتین اور بچوں بری طرح کچل دیا گیا۔ رات دیر گئے تک ضلع انتظامیہ نے اس حادثے میں 116 خواتین اور بچوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔ حادثے کے دوران جائے وقوعہ پر ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آئیں۔ لاشوں کو میڈیکل کالج بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع انتظامیہ نے 116 مرنے والوں کی فہرست اور ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کے لواحقین ان نمبروں پر کال کر کے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ہاتھرس ستسنگ حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 146 تک پہنچی، انتظامیہ نے 116 مہلوکین کی فہرست (Photo: Etv Bharat)

ہاتھرس واقعہ کے بارے میں علی گڑھ کے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ علی گڑھ میں 23 لاشیں پہنچی ہیں۔ تین زخمیوں کا جے این میڈیکل کالج میں علاج چل رہا ہے۔ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے رجسٹرار اور وائس چانسلر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 15 لاشیں جے این میڈیکل کالج، 6 ملکھان سنگھ ضلع اسپتال اور دو پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچی ہیں۔ پولیس پنچایت نامہ بھرنے کے بعد مزید کارروائی کر رہی ہے۔

  • آپ ان ہیلپ لائن نمبروں پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں:
  1. آگرہ زون کنٹرول-7839866849
  2. علی گڑھ رینج کنٹرول-7839855724
  3. آگرہ رینج کنٹرول-7839855724
  4. ہاتھرس کنٹرول-9454417377
  5. ایٹا کنٹرول-9454417438
  6. علی گڑھ کنٹرول-7007459568
  • آگرہ کے 18 افراد ہلاک، دو لاشیں دیر رات پہنچیں:

بھولے بابا کے آگرہ میں بھی بڑی تعداد میں پیروکار ہیں۔ سیکڑوں ستسنگ میں شرکت کے لیے آگرہ سے بسوں یا دیگر گاڑیوں کے ذریعے ہاتھرس گئے تھے۔ جس میں شاہ گنج تھانہ کے کیدار نگر سے تین بسوں میں 150 لوگ، اعتماد پور سے 8-9 بسوں میں تقریباً 200 لوگ، دیال باغ کے بہادر پور، سکندر پور، خاص پور اور لال گڑھی سے تین بسوں میں ستسنگ سننے کے لیے ہاتھرس گئے تھے۔

  • بھولے بابا کے پیروکار بسوں اور گاڑیوں سے ہاتھرس آئے تھے:

بہادر پور کے رہائشی راکیش سنگھ کا کہنا ہے کہ چار گاؤں کے پیروکار ستسنگ سننے کے لیے تین بسوں میں ہاتھرس گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی بہت سے لوگ اپنی ذاتی گاڑیوں میں بھی گئے۔

  • 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں:

ہاتھرس میں ستسنگ میں شرکت کے لیے آگرہ سے جانے والے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد ابھی تک گھر نہیں پہنچی ہے۔ جس پر لوگ پریشان ہیں۔ دیال باغ کے علاقے سے 50 افراد کے گروپ کے تمام افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ اس بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ لواحقین معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔

Last Updated : Jul 3, 2024, 6:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details