اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرناٹک میں پارلیمانی سیٹوں پرکانگریس کا دبدبہ ہوگا، ایم ایل سی سلیم احمد کا دعویٰ - Lok Sabha Election 2024

کرناٹک کی 28 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ شہر گلبرگہ کے ایم ایل سی سلیم احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کرناٹک میں کانگریس کی اچھی پکڑ ہے کیونکہ ہماری پارٹی نے لوگوں کے لئے کام کیا ہے۔ اس بار بیس سیٹیں لاکر ریاست میں پھر ایک بار کانگریس حکومت بنائے گی۔

سلیم احمد ایم ایل سی
کرناٹک میں پارلیمانی سیٹوں پرکانگریس کا دبدبہ ہوگا، ایم ایل سی سلیم احمد کا دعویٰ (تصویر: ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 2:00 PM IST

کرناٹک میں پارلیمانی سیٹوں پرکانگریس کا دبدبہ ہوگا، ایم ایل سی سلیم احمد کا دعویٰ (ETV Bharat)

گلبرگہ:پورے ملک میں لوک سبھا انتخابات کا دور چل رہا ہے۔ ریا ست کرناٹک کے مختلف اضلاع میں پہلے مرحلے میں ووٹنگ ہوچکی ہے اور ابھی دوسرے مرحلہ میں حیدرآباد کرناٹک حلقہ میں خاص کر گلبرگہ ،بیدر میں بھی 7 مئی کو ووٹنگ ہونے والی ہے جس کو لیکر مختلف پارٹیوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے اور اس کی تشہیر بھی جاری ہے۔‌ اس موقع پر سلیم احمد ایم ایل سی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کی۔

سلیم احمد نے کہا اس بار کرناٹک لوک سبھا انتخابات میں 20 امیدوار کامیاب ہوں گے۔ کرناٹک گلبرگہ میں کانگریس پارٹی عوام کے لئے اپنے پانچ گارنٹی اسکیم کو عوام تک پہنچانے میں کامیاب رہی ہے جس سے عوام خوش ہے۔ خاص کر کانگریس نے خواتین کے لئے سب سے زیادہ اسکیمات جاری کی ہیں۔

اس مرتبہ کرناٹک میں 20 سٹیں ضرور آئیں گی اور انھوں نے کرناٹک میں جنتادل سیکولر کے پرجول ریونا کے متعلق کہا کہ یہ جو معاملہ پیش آیا ہے بڑے افسوس اور شرم کی بات ہے۔

اس حرکت سے دنیا بھر میں کرناٹک کا نام‌ خراب ہوا ہے ۔‌ساری دنیا ان پر تھو ک رہی ہے۔‌ اس طرح کی حرکت کر نے والوں کو سخت سزا دینا ضروری ہے۔

کرناٹک گلبرگہ حلقہ سب سے اہم مانا جاتا ہے۔ کیوں گلبرگہ کانگر یس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملکارجن کھر گے کا حلقہ ہے۔ اس بار کانگرس نے ان ہی کے داماد رادھا کرشنا ڈوڈّامنی جی کو امید وار بنا کر میدان میں اتارا ہے۔

یہاں عوام اس بار گلبرگہ حلقہ سے رادھا کرشنا ڈوڈامنی کو اور بیدر سے ایشور کھنڈرے کے فرزند کو ضرور کامیاب بنائے گی۔ اس مرتبہ کا 2024 کا لوک سبھا چناؤں ملک میں بدلاؤ لانے والا ہے۔

بی جے پی پارٹی نے پچھلے مرتبہ یہاں پر ملیکارجن کھرگے کے خلاف کئ سازش کر کے ذات پات کی نفرت پھیلاکر ملکارجن کھرگے کو ہرا دیا تھا۔ مگر یہاں گلبرگہ میں پچھلے پانچ سالوں میں کوئی بھی ترقیاتی کام‌ نہیں ہوا ہے۔

یہاں پر بی جے پی ایم پی امیش جادو نے کچھ نہیں کیا ہے۔ عوام کے بیچ غائب رہے۔ اب یہ مودی جی کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں۔

یہاں پر ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے کئی ترقیاتی کام کئے ہیں۔ اس بار کانگرس پارٹی نے ڈاکٹر ملکارجن کھرگے جی کے داماد رادھا کرشنا ڈوڈامنی کو کانگرس پارٹی سے اپنا امیدوار بنا کر میدان میں اتارا ہے۔ اور ہم امید کرتے ہیں کہ گلبرگہ کی عوام ان کو کامیاب بنائے گی۔

بی جے پی حکومت نے ملک میں اپنے دس سالوں میں ملک کے عوام کے ساتھ جھوٹے واعدے کر کے ملک میں نفرت کی سیاست کرنے کا کام‌کیا ہے۔ مودی نے ملک میں اچھے دن لانے کی بات کہی تھی۔‌ مگر ملک بھر میں مہنگائی بڑھتی ہی جاری ہے۔‌

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں کسان ،مزدور ،نوجوان‌ پوری طرح سے پریشان ہیں۔ مودی کی حکومت میں صرف امیر ہی ،امیر ہوتے جارہے ہیں جبکہ غریب اور ہی غریب ہوتے جا رہے ہیں ۔

اس لئے ملک کی عوام اس بار بی جے پی حکومت کو ضرور سبق سیکھائے گی۔‌ گلبرگہ حلقہ کی بات کی جائے تو گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کے امیدوار رادھا کرشنن ڈومنی کی چیت پکی ہے کیوں کہ گلبرگہ کی ترقی کے لئے ملکارجن کھرگے نے کئی ایک ترقیاتی کام‌ کئے ہیں۔‌ اس لئے گلبرگہ لوک سبھا انتخابات میں ان ہی کے داماد رادھا کرشنن ڈومنی کو جیت سے ہمکنار کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details