نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ و لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی نے منگل کو یہاں راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ " لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن جناب راہل گاندھی نے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔" اور میٹنگ کی ایک تصویر شیئر کی۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی اور صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی صدر مرمو سے ملاقات - Rahul Gandhi meets Prez - RAHUL GANDHI MEETS PREZ
قومی دار الحکومت دہلی میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ و لوک سبھا میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
Rahul Gandhi meets Prez (Etv bharat)
By PTI
Published : Aug 14, 2024, 8:01 PM IST
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے دفتر کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا کہ جل شکتی کے مرکزی وزیر سی آر پاٹل نے ریاستی وزیر جل شکتی وی سومننا کے ساتھ بھی صدر سے ملاقات کی۔