علی گڑھ: ضلع علیگڑھ کے نمائش گراؤنڈ میں آج دوپہر وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے علیگڑھ اور ہاتھرس سے بی جے پی امیدوار ستیش گوتم اور انوپ والمیکی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ کانگریس اور سماجوادی پارٹی پر جم کر نشانہ بنایا اور پسماندہ مسلمانوں کی پریشانیوں کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی اور کانگریس پارٹی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ اسی نمائش گراؤنڈ میں مجھے کئی بار علیگڑھ کی عوام نے ملنے کا موقع دیا ہے، میں پہلے بھی علیگڑھ آیا ہوں اور آخری مرتبہ جب میں علیگڑھ آیا تھا تو میں نے علیگڑھ کی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سماجوادی پارٹی اور گانگریس کی پریوار واد، کرپشن کی فیکٹری میں تالا لگا دیں، آپ نے ایسا مضبوط تالا لگایا کہ دونوں شہزادوں کو آج تک اس کی چابی نہیں مل رہی ہے۔
میں ایک بار پھر آپ سے اپیل کرنے آیا ہوں کہ لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے 26 اپریل کو میرے چھوٹے بھائی ستیش گوتم کو اور تیسرے مرحلے میں 7 مئی کو ہاتھرس سے میرے ساتھی انوپ والمیکی کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔ بھالے ہی آپ دونوں امیدواروں کو ووٹ دیتے ہوں گے لیکن جب آپ کمل کا بٹن دباتے ہیں تو آپ کا ووٹ سیدھا مودی کو مل جاتا ہے، میں علیگڑھ ووٹ مودی کے لیے مانگنے آیا ہوں۔
وزیراعظم نے ووٹ کی اہمیت بتاتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ اس وقت گرمی بھی ہے، شادیاں بھی ہے اور فصل کاٹنے کا بھی وقت ہے لیکن آپ لوگ سارے کام چھوڑ کر صبح صبح ووٹ ضرور ڈالنا، جو بہت ضروری ہے کیونکہ ملک سے بڑا کوئی کام نہیں ہوتا ہے۔
کانگریس پارٹی کا نام لیے بغیر نشانہ سادھتے ہوئے مودی نے مزید کہا کہ پہلے اکثر ملک کی سرحد پر گولیاں چلتی تھی، جس میں ہمارے جوان شہید ہوتے تھے اور ان کے جسم ترنگے میں ان کے گھر جاتے تھے جو آج بند ہو گیا ہے۔ پہلے اکثر دہشت گرد بم پھوڑتے رہتے تھے، سیریئل بلاسٹ ہوتے رہتے تھے، جس سے ملک کی عوام اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کہیں بھی کسی بھی لاوارث چیزوں کو نہ چھونے کے ٹیلی ویژن پر اشتہار چلتے رہتے تھے، کیونکہ ان لاوارث چیزوں کے اندر بم ہوتے تھے۔ جن سے سیریئل بلاسٹ ہوتے تھے جو اب سب بند ہو گئے ہیں۔ اسی لیے عوام محفوظ ہے اور یہ سب یوگی اور مودی کا ہی کمال ہے۔