فتح پور (اترپردیش):یوپی کے فتح پور ضلع میں ایک کمپیوٹر کوچنگ آپریٹر کو کرائم برانچ کا افسر ظاہر کرکے بلیک میل کرنے اور دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دراصل کوچنگ آپریٹر کی خاتون ساتھی نے ایک نوجوان کو ہنی ٹریپ میں بھنسا کر اس کی فحش ویڈیو بنائی تھی۔ اس کے بعد کوچنگ آپریٹر نے کرائم برانچ کا افسر ظاہر کرتے ہوئے نوجوان کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور اس سے 57 ہزار روپے کا جھانسہ دیا۔
نوجوان کو جب اپنے ساتھ دھوکہ دہی کا احساس ہوا تو اس نے سائبر سیل سے شکایت کی۔ پولیس نے ملزم جعلی کرائم برانچ افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کوچنگ آپریٹر کو آئی ٹی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت جیل بھیج دیا ہے۔
اس معاملے پر ضلع کے سائبر پولیس اسٹیشن انچارج انسپکٹر سنیل کمار سنگھ نے بتایا کہ ایک خاتون نے شہر کے رہنے والے وجے پال کو فون کیا اور ایک فحش ویڈیو بنایا۔ ویڈیو بنانے کے بعد، رائے بریلی ضلع کے لال گنج تھانہ علاقہ کے متھیانہ گاؤں کے رہنے والے شیام سندر کے بیٹے کوچنگ ڈائریکٹر نکھل سنگھ نے کرائم برانچ کا افسر ظاہر کر کے وجے پال کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔