اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو اور اسٹالن نے لوگوں سے آبادی بڑھانے کی اپیل کی

وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو کے بعد وزیراعلی اسٹالن نے بھی لوگوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

CM Chandrababu Naidu and Stalin
وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو اور اسٹالن نے لوگوں سے آبادی بڑھانے کی اپیل کی (Etv Bharat and ANI)

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیراعلی چندرا بابو نائیڈو کے بعد اب تمل ناڈو کے وزیر اعلی اسٹالن نے بھی لوگوں سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعلی اسٹالن نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئے شادی شدہ جوڑوں کے 16 بچے ہوں۔

غور طلب ہے کہ وزیر اعلیٰ نے یہ بیان چنئی میں ہندو مذہبی اور اوقاف بورڈ کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے دوران دیا۔ یہاں وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں 31 جوڑوں نے شادی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاید اب وقت آگیا ہے کہ جوڑے 16 قسم کی جائیداد کے بجائے 16 بچے پیدا کریں۔

وزیراعلی اسٹالن نے دعویٰ کیا کہ پہلے بزرگ نئے شادی شدہ جوڑوں کو 16 قسم کی جائیدادیں حاصل کرنے کے لیے آشیرواد دیتے تھے۔ شاید اب وقت آگیا ہے کہ 16 قسم کی جائیداد کے بجائے 16 بچے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب بزرگ کہتے تھے کہ آپ 16 بچے پیدا کریں اور خوشحال زندگی گزاریں تو اس کا مطلب 16 بچے نہیں بلکہ 16 قسم کی جائیدادیں تھیں جن کا ذکر مصنف وشوناتھن نے اپنی کتاب گائے، گھر، بیوی، اولاد، تعلیم، تجسس، علم، نظم و ضبط، زمین، پانی، عمر، گاڑی، سونا، جائیداد، فصل اور تعریف کی صورت میں کیا ہے لیکن اب کوئی بھی آپ کو 16 قسم کی دولت حاصل کرنے کی برکت نہیں دے رہا ہے۔ بلکہ وہ صرف کافی اولاد پیدا کرنے اور خوشحال زندگی گزارنے کی نعمتیں دے رہے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کو آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے جنوبی ریاستوں میں خاندانوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ بچے پیدا کریں۔ نائیڈو نے ملک کے ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ کو برقرار رکھنے کے لیے خطے میں نوجوانوں کی آبادی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائیڈو نے اعلان کیا کہ "حکومت ایک قانون لانے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے تحت صرف دو سے زیادہ بچے والے لوگوں کو ہی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اہل بنایا جائے۔"

یہ بھی پڑھیں:

چندرابابو نائیڈو نے دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی

ABOUT THE AUTHOR

...view details