نئی دہلی: مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت اب تین پڑوسی ممالک کی اقلیتی طبقہ کے ہندوستانی شہریت حاصل کر سکیں گے۔ اس کے لیے انہیں مرکزی حکومت کے تیار کردہ آن لائن پورٹل پر درخواست دینا ہوگا۔
غور طلب ہو کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی نے اپنے منشور میں سی اے اے کو شامل کیا تھا۔ پارٹی نے اسے ایک بڑا ایشو بنایا تھا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنی حالیہ انتخابی تقریروں میں کئی بار سی اے اے کو نافذ کرنے کی بات کی تھی۔ انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اسے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کیا جائے گا۔ جہاں اب مرکزی حکومت نے اس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر کے اسے نافذ کر دیا ہے۔
سی اے اے کے تحت مسلم کمیونٹی کے علاوہ تین مسلم اکثریتی پڑوسی ممالک سے آنے والے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو شہریت دینے کا انتظام ہے۔ مرکزی حکومت نے سی اے اے سے متعلق ایک ویب پورٹل بھی تیار کیا ہے، جسے نوٹیفکیشن کے بعد شروع کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے سی اے اے سے متعلق ایک ویب پورٹل بھی تیار کیا ہے، جسے نوٹیفکیشن کے بعد شروع کیا جائے گا۔ تین مسلم اکثریتی پڑوسی ممالک سے آنے والی اقلیتوں کو اس پورٹل پر اپنا اندراج کرانا ہوگا اور حکومتی جانچ کے بعد انہیں قانون کے تحت شہریت دی جائے گی۔ اس کے لیے بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے بے گھر ہونے والی اقلیتوں کو کسی قسم کی دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔