اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

غیر قانونی کان کنی معاملے میں اکھلیش یادو کو سی بی آئی کا نوٹس - اترپردیش

CBI Notice to Akhilesh Yadav اکھلیش یادو کو غیر قانونی کان کنی سے متعلق معاملے میں 29 فروری کو دہلی میں سی بی آئی کے سامنے بطور گواہ پیش ہونے کے لیے بلایا گیا ہے۔

CBI notice to Akhilesh Yadav
غیر قانونی کان کنی کیس میں اکھلیش یادو کو سی بی آئی کا نوٹس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 28, 2024, 3:14 PM IST

اترپردیش: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے اترپردیش میں غیر قانونی کان کنی معاملے میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کو طلب کیا ہے۔ اکھلیش یادو کو کل یعنی 29 فروری کو دہلی میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کے لیے بلایا گیا تھا، اکھلیش کو بطور گواہ پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی نے سی آر پی سی کی دفعہ 160 کے تحت اکھلیش کو نوٹس جاری کیا ہے۔ انہیں 21 فروری کو نوٹس جاری کیا گیا۔ اکھلیش کو 29 فروری کو دہلی میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکھلیش یادو کو جواب دینے کے لیے سی بی آئی کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا۔ اکھلیش کو جنوری 2019 میں درج سی بی آئی ایف آئی آر کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے، جو 2012-2016 کے درمیان ہمیر پور میں مبینہ غیر قانونی کان کنی سے متعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوری 2019 میں اس وقت کے ضلع مجسٹریٹ کان کنی افسر اور دیگر کئی سرکاری ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین نے ہمیر پور میں معدنیات کی غیر قانونی کان کنی کی اجازت دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details